Karbala mein hua
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Hazrat Qasim (a.s) recited by Hadi Ali Khan Muslim
کربلا میں ہوا لختِ دل شبیر ٹکڑے
رن سے قاسم کے اٹھا لاے ہیں سرور ٹکڑے
پہنچے میدان میں قاسم کی صدا سن کر جب
دیکھا شبیر نے بھای کا ہے دلبر ٹکڑے
کربلا میں ہوا۔۔۔
سر جھکائے ہوے روتے ہیں حسین ابنِ علی
اپنے بھای کی نشانی کے اٹھا کر ٹکڑے
کربلا میں ہوا۔۔۔
ہے یہ قاسم کا جنازہ کے جگر شبر کا
رن سے شبیر اٹھا لاے بہتر ٹکڑے
کربلا میں ہوا۔۔۔
مادر حضرتِ قاسم سے یہ کہتے تھے حسین
آپ کے لال کے لاے ہیں اٹھا کر ٹکڑے
کربلا میں ہوا۔۔۔
واقعہ حضرتِ قاسم کی شہادت کا رشید
سن کے ہوتا ہے ہر ایک کا دل مضطر ٹکڑے
کربلا میں ہوا۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.