Haye qasim
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Hazrat Qasim (a.s) recited by Mir Hasan Mir
سہریاں والا قاسم
ماں کا دُلارا قاسم
پہچانے ماں کیسے
لاشہ تمہارا قاسم
ایک گٹھڑی میں آ گیا قاسم
ماں کو اتنا ہی مل سکا قاسم
ہائے قاسم ہائے ہائے قاسم
گر گئے شاہ دیں یہ کہتے ہوئے
دیکھو عباس گر گیا قاسم
ہائے قاسم۔۔۔
ایک گٹھڑی میں۔۔۔
ایک ایک ٹکڑا دے رہا تھا صدا
یہ رہا عمو آپکا قاسم
ہائے قاسم۔۔۔
ایک گٹھڑی میں۔۔۔
ہائے مقتل میں چار جانب سے
شہہ کی تعظیم کو اٹھا قاسم
ہائے قاسم۔۔۔
ایک گٹھڑی میں۔۔۔
تیرے ٹکڑوں کو چننے کی خاطر
خود چلی آئیں فاطمہ قاسم
ہائے قاسم۔۔۔
ایک گٹھڑی میں۔۔۔
ہیں سموں کے نشان چہرے پر
تیرا کیا حال ہو گیا قاسم
ہائے قاسم۔۔۔
ایک گٹھڑی میں۔۔۔
اتنا کم سن کہ رن میں گرتے ہوئے
تو نے اماں کو دی صدا قاسم
ہائے قاسم۔۔۔
ایک گٹھڑی میں۔۔۔
شہہ نے ڈھونڈا اسے بہت رن میں
پر مکمل نہیں ملا قاسم
ہائے قاسم۔۔۔
ایک گٹھڑی میں۔۔۔
میر سجاد اپنے عمو سے
پہلے پامال ہو گیا قاسم
ہائے قاسم۔۔۔
ایک گٹھڑی میں۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.