Har ek tukde se
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Hazrat Qasim (a.s) recited by Rizwan Zaidi
ہر ایک ٹکڑے سے ٹکڑا ملا رہے ہے حسین
حسن کا لال دوبارہ بنا رہے ہیں حسین
حسن کے لاشے سے جیسے نکالا تیروں کو
اب ایسے لاش کے ٹکڑے اٹھا رہے ہیں حسین
ہر ایک ٹکڑے سے ٹکڑا۔۔۔
وہ جس کے ماتھے پہ سہرا سجا کے بھیجا تھا
اب اس کے ٹکڑوں سے گٹھڑی بنا رہے حسین
ہر ایک ٹکڑے سے ٹکڑا۔۔۔
یہ کون ماں ہے جو غش سے سنبھل نہیں پاتی
یہ کس کے لال کو خیمے میں لا رہے حسین
ہر ایک ٹکڑے سے ٹکڑا۔۔۔
زمیں سے ٹکڑے اٹھاتے نہیں ہے قاسم کے
یہ اپنے صبر کو خود آزما رہے حسین
ہر ایک ٹکڑے سے ٹکڑا۔۔۔
نہیں یہ گریہ نہیں لاش پر بھتیجے کے
غریب ہونے کا نوحہ سنا رہے ہیں حسین
ہر ایک ٹکڑے سے ٹکڑا۔۔۔
بتا رہے ہیں کے مارا گیا ہے لال تیرا
مگر جنازے کو ماں سے چھپا رہے ہیں حسین
ہر ایک ٹکڑے سے ٹکڑا۔۔۔
کہیں سے سینہ کہیں سے بدن کہیں سے ہاتھ
کہیں سے پاؤں کے ٹکڑے اٹھا رہے ہیں حسین
ہر ایک ٹکڑے سے ٹکڑا۔۔۔
شہادت علی اکبر سے پہلے نور علی
حسن کے لال پہ آنسوں بہا رہے ہیں حسین
ہر ایک ٹکڑے سے ٹکڑا۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.