Ghar chalo bhai
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Hazrat Qasim (a.s) recited by Irfan Haider
شام عاشور جب روتے روتے
غش کھا گیء سکینہ
خواب میں دیکھتی ہے سکینہ
بھیا قاسم کا آیا ہے سہرا
جب نہ آیا نظر اسکو دولہا
مقتل میں اسکو ڈھونڈنے نکلی ہے جابجا
ناگاہ اسکو لاشہء قاسم نظر آیا
لاش قاسم پہ بولی سکینہ
گھر چلو بھای مہندی لگا لو
گھر میں شادی کی مسند بچھی ہے
فاطمہ کبرا دلہن بنی ہے
دھوم شادی کی رن میں مچی ہے
گھر چلو بھای۔۔۔
منقبت دادا حیدر کی پڑھ کر
ہاتھ میں تیرا سہرا اٹھا کر
تجھکو آواز دیتی ہے خواہر
گھر چلو بھای۔۔۔
یہ گھڑی مجھکو رب نے دکھائی
آج ہے تیری رسم ہنای
نیگ مہندی کا دینا ہے بھای
گھر چلو بھای۔۔۔
کیسا کبرا کا بگڑا مقدر
سیاہ کپڑے ہیں اسکے بدن پر
کیوں یہ کہتی ہوں میں بن میں رو کر
گھر چلو بھای۔۔۔
جس گھڑی ٹوٹا خواب سکینہ
خود کو اس نے سر دشت پایا
پیٹ کے سر پکاری وہ دکھیا
گھر چلو بھای۔۔۔
ہے پھپھی کے لبوں پر یہ نوحہ
ہو گیا قتل مقتل میں دولہا
رایگاں ہے میرا اب یہ کہنا
گھر چلو بھای۔۔۔
اماں فروا کو کیسے سنبھالوں
کس طرح میں تسلی انہیں دوں
پہلے خود کو یہ کہکے سنبھالو
گھر چلو بھای۔۔۔
دشت میں تھا جو پر درد منظر
کہہ نہیں پاے عرفان و مظہر
کانپتی تھی زمیں بس یہ سن کر
گھر چلو بھای۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.