Dashte bala may
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Hazrat Qasim (a.s) recited by Mukhtar Hussain Fatehpuri
ہاے مارا گیا ابنِ حسن
دشت بلا میں گونجی یہ شبیر کی صدا
لاشہ حسن کے لال کا ٹکڑوں میں بٹ گیا
قاسم ہمارے بھیا حسن کی تھا یادگار
اب کون ہم کو کہہ کے پکارے گا اے چچا
لاشہ حسن کے لال کا ٹکڑوں میں بٹ گیا
دشت بلا میں گونجی یہ۔۔۔
عباس تم بھی ساتھ چلو دشت زار میں
وہ لاشہ ہم سے تنہا سمیٹا نہ جاے گا
لاشہ حسن کے لال کا ٹکڑوں میں بٹ گیا
دشت بلا میں گونجی یہ۔۔۔
وہ پارہ پارہ لاش اٹھانے کے واسطے
کہہ کر بچھای سرور مظلوم نے عبا
لاشہ حسن کے لال کا ٹکڑوں میں بٹ گیا
دشت بلا میں گونجی یہ۔۔۔
بولی بتول غربت شبیر دیکھ کر
تیری مدد کے واسطے آی ہے فاطمہ
لاشہ حسن کے لال کا ٹکڑوں میں بٹ گیا
دشت بلا میں گونجی یہ۔۔۔
ٹکڑوں کی گھٹڑی کاندھے پہ رکھی حسین نے
یوں سوے خیمہ گاہ چلا ابنِ فاطمہ
لاشہ حسن کے لال کا ٹکڑوں میں بٹ گیا
دشت بلا میں گونجی یہ۔۔۔
دولہا عجیب شان کا ہے قاسم حسن
کہ جس کا سہرا سجنے سے پہلے بکھر گیا
لاشہ حسن کے لال کا ٹکڑوں میں بٹ گیا
دشت بلا میں گونجی یہ۔۔۔
گھٹڑی کو لے گود میں یہ کہہ رہی تھی ماں
بیٹا تمہارے بیاہ کا ارمان رہ گیا
لاشہ حسن کے لال کا ٹکڑوں میں بٹ گیا
دشت بلا میں گونجی یہ۔۔۔
جب خیمہ گاہ پہنچے تو نوحہ یہی پڑھے
مولا سے ہے یہ ماجد و مختار کی دعا
لاشہ حسن کے لال کا ٹکڑوں میں بٹ گیا
دشت بلا میں گونجی یہ۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.