Bismillah
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Hazrat Qasim (a.s) recited by Nasir Asghar Party
بسم اللّٰہ
اے لال خوں کی مہندی لگاؤ بسم اللّٰہ
غریب ماں کی اجازت لے جاؤ بسم اللّٰہ
حسین دینگے اجازت تمہیں یہ مشکل ہے
مگر اے لال شہادت تمہاری منزل ہے
قدم حسین کی جانب اٹھاؤ بسم اللّٰہ
اے لال خوں کی۔۔۔
تمہارے بابا حسن کی یہی وصیت ہے
جہاد تم پہ ہے لازم یہ وقتِ نصرت ہے
اے لال سر پہ عمامہ سجاؤ بسم اللّٰہ
اے لال خوں کی۔۔۔
ملینگی تم کو اجازت حسین سے بیٹا
تمہارے بازو پہ تعویذ وہ جو باندھا تھا
اسے حسین کو جا کر دکھاؤ بسم اللّٰہ
اے لال خوں کی۔۔۔
میں اک بار یہ ذلفیں سوار دیتی ہوں
رکو تمہاری میں منت اتار دیتی ہوں
قریب ماں کے میرے لال آؤ بسم اللّٰہ
اے لال خوں کی۔۔۔
حسینی فوج کو قاسم کی جنگ یاد رہے
تمہاری شادی تمہاری امنگ یاد رہے
حسن کی دیر کے جوہر دکھاؤ بسم اللّٰہ
اے لال خوں کی۔۔۔
سنو کہ وقت جدائی کا آنے والا ہے
اندھیرا شام غریباں کا چھانے والا ہے
تڑپتی ماں کو گلے سے لگاؤ بسم اللّٰہ
اے لال خوں کی۔۔۔
محب حسین نے قاسم کو رن میں بھیج دیا
نشانی بھای کی رخصت ہوی تو رو کے کہا
کہوں میں کیسے کہ مقتل میں جاؤ بسم اللّٰہ
اے لال خوں کی۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.