Bhai ko bhai yaad
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Hazrat Qasim (a.s) recited by Mesum Abbas
تعویذ حسن جب قاسم نے
شبیر کو دکھلایا
بھائی کو بھائی یاد آیا
خط بھائی کا پڑھ کر روئے
دل درد سے تھرایا
بھائی کو بھائی یاد آیا
اک پل کے لئے نظروں میں پھرا
بھائی کی شہادت کا منظر
کیا بین کئے تھے بہنوں نے
تھا طشت میں ٹکڑے ٹکڑے جگر
قاسم کا کہیں یہ حال نہ ہو
اس بات نے تڑپایا
بھائی کو بھائی یاد آیا
تعویذ حسن جب۔۔۔
تحریر میں شبر نے یہ کہا
تسکین محبت دے دینا
مقتل کی اجازت جب مانگے
قاسم کو اجازت دے دینا
تب نوحہ کیا اور قاسم کو
سینے سے لپٹایا
بھائی کو بھائی یاد آیا
تعویذ حسن جب۔۔۔
خط پڑھ کے اجازت دی شہ نے
ہتھیار سجائے قاسم نے
تلوار لگا کر پٹکے میں
جوہر وہ دکھائے قاسم نے
صدقہ جو اتارا زینب نے
دل شاہ کا بھر آیا
گھوڑے سے گرا جب ابنِ حسن
مولا کو پکارا واویلا
پہنچے جو شہ دیں مقتل میں
پامال بدن تھا قاسم کا
بھائی کے پسر کو مولا نے
اس حال میں جب پایا
بھائی کو بھائی یاد آیا
تعویذ حسن جب۔۔۔
پھر اپنی عبا کے دامن میں
قاسم کو سمیٹا مولا نے
کس طرح اٹھاؤں یہ لاشہ
غازی کو پکارا مولا نے
قاسم کا سراپا ٹکڑوں میں
تقدیر نے دکھلایا
بھائی کو بھائی یاد آیا
تعویذ حسن جب
بھائی کو بھائی یاد۔۔
خیمے میں جونہی لائے لاشہ
سر أہل حرم نے پیٹ لیا
فضہ نے کلیجہ تھام لیا
زینب کے لبوں پر نوحہ تھا
فروہ کی طرف دیکھا شہ نے
آنکھوں میں لہو آیا
بھائی کو بھائی یاد آیا
تعویذ حسن جب۔۔۔
میثم وہ قیامت کا منظر
تحریر میں لایا ہے مظہر
گھٹری کو جونہی کھولا شہ نے
سادات ہوئے پھر خاک بسر
اشکوں کو علی کا بیٹا بھی
تب روک نہیں پایا
بھائی کو بھاثی یاد آیا
تعویذ حسن جب۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.