Beta muaaf karna
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Hazrat Qasim (a.s) recited by Shadman Raza
بیٹا معاف کرنا مجھے دیر ہو گئی
نورِ نظر حسن کے میرے پارہء جگر
بیٹا معاف کرنا مجھے دیر ہو گئی
پھیلے ہوئے زمین پہ ہیں ٹکڑے کہاں کہاں
سینے پہ تیرے گھوڑوں کی ٹاپوں کے ہے نشاں
بھگدڑ مچی تو گھوڑے ادھر سے ہوئے ادھر
بیٹا معاف کرنا۔۔۔
تم سامنے ہو اور تمہاری تلاش ہے
کیسے اٹھاؤں تم کو میں ٹکڑوں میں لاش ہے
جیسے ہوا تھا ٹکڑے میرے بھائی کا جگر
بیٹا معاف کرنا۔۔۔
گہنا گیا ہے خاک پہ فروہ کا ماہ تاب
گلشن میں ہے بتول کے بکھرا ہوا گلاب
بھائی کی یاد آتی ہے ہوں دیکھتا جگر
بیٹا معاف کرنا۔۔۔
میں نے بہت سلایا ہے آغوش میں تجھے
لاشے کو لے کے جاؤں گا گھٹری میں باندھ کے
ماں مر نہ جائے لاش کے ٹکڑوں کو دیکھ کر
بیٹا معاف کرنا۔۔۔
کہتی ہے یہ عروس اجل تم کو کیا ہوا
سر پر ہے تیرے زخموں کا سہرا سجا ہوا
کچلا ہوا بدن ہے جبیں ہے لہو میں تر
بیٹا معاف کرنا۔۔۔
گرتے ہوئے کسی نے پکارا جو دور سے
پہنچا ہوں ہر مقام پہ رفتار نور سے
یہ غم کی انتہا تھی کہ آتا نہ تھا نظر
بیٹا معاف کرنا۔۔۔
حالت تمہاری دیکھ کے سینہ ہوا ہے شق
تا حشر ہو گا اب دل شبیر کو خلق
افسوس یہ رہے گا نہ پہنچا میں وقت پر
بیٹا معاف کرنا۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.