Bain karti thi ye
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Hazrat Qasim (a.s) recited by Nasir Zaidi
بین کرتی ہے یہ ام فروا
میرے قاسم کو دولہا بناؤ
آخری ہے یہ ارمان میرا
میرے قاسم کو دولہا بناؤ
میرے بچے کو مہندی لگاؤ
اس کے ماتھے پہ سہرا سجاؤ
شب ڈھلی جا رہی ہے خدارا
میرے قاسم کو۔۔۔
موت کا رنگ چھایا فضا میں
اس سے پہلے کے دشت بلا میں
ہو نمودار خونی سویرا
میرے قاسم کو۔۔۔
کاش وارث میرا ساتھ ہوتا
یوں نہ کرتی میں فریاد دکھیا
مجھ پہ ہے یہ بڑا سخت لمحہ
میرے قاسم کو۔۔۔
لال کا اپنے صدقہ اتارو
اپنی جاں اپنے بچے پہ وارو
منتظر کب سے ہے میری کبرا
میرے قاسم کو۔۔۔
وقت دشت بلا میں وہ آیا
ماں کی ممتا کا اٹھا جنازہ
پھر بھی دکھیا کے لب پر تھا نوحہ
میرے قاسم کو۔۔۔
چاند صورت کو لختِ جگر کو
یاد کر کر کے اپنے پسر کو
قید میں بھی یہ کہتی تھی دکھیا
میرے قاسم کو۔۔۔
ہاے وہ غم زدہ ام فروا
عمر بھر ہی رہی محوِ گریہ
آج بھی ہے سہیل اس کا نالہ
میرے قاسم کو۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.