Zamane aayenge
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Imam Ali (a.s) recited by Mir Hasan Mir
بیان کیسے ہو کوفے کا منظر
یہ کہتے ہونگے جب بیٹی سے حیدر
ہمارے بعد ایسے بھی زمانے آینگے زینب
اسی کوفے میں پتھر تم کو مارے جائینگے زینب
گلے انکو لگا کر پیار کرنا ماں کی جانب سے
ہمیں دفنا کے جب حسنین واپس آئینگے زینب
ہمارے بعد ایسے بھی۔۔۔
تمہاری ماں کو بھی دربار میں لوگوں نے بلوایا
تمہیں بھی بے ردا دربار میں بلوائیں گے زینب
ہمارے بعد ایسے بھی۔۔۔
یہ کوفہ ہے یہاں کے لوگوں کی نظریں بدلتی ہے
ابھی جو شیر لائے ہیں وہ پتھر لائینگے زینب
ہمارے بعد ایسے بھی۔۔۔
علی نے گھر میں یہ پیغام بھجوایا ہے مسجد سے
نہ تم گھر سے نکلنا ورنہ ہم مر جائیں گے زینب
ہمارے بعد ایسے بھی۔۔۔
ستم ہو گا کہ قبریں بھی نہ ہونگی پاس قبروں کے
مدینہ کربلا کوفہ میں ہم بٹ جائینگے زینب
ہمارے بعد ایسے بھی۔۔۔
طمانچے قتل محسن اور وہ دربار کی پیشی
یہ سارے دکھ ہم اپنی قبر میں لے جائینگے زینب
ہمارے بعد ایسے بھی۔۔۔
کہا ہے ہم نے کیوں حسنین کے ہوتے تمہیں زینب
یہ راز ہم حشر کے میداں میں بتلائیں گے زینب
ہمارے بعد ایسے بھی۔۔۔
نہ گھبرانا ہمیں آواز دینا ساتویں در پر
تمہارے ساتھ میں، دربار ہم بھی جائینگے زینب
ہمارے بعد ایسے بھی۔۔۔
تکلم کہہ کے یہ بیٹی سے رخصت ہو گئے مولا
ہم اب شام غریباں تم سے ملنے آئینگے زینب
ہمارے بعد ایسے بھی۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.