Zainab tumhara baba
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Imam Ali (a.s) recited by Shadman Raza
زخمی بابا کی گھر میں جب آمد ہوئی
بنت زہرا یوں فریاد کرنے لگی
ہاے بابا میں پردیس میں لٹ گیء
تو لاڈلی سے مخاطب ہوے یوں علی
میری پیاری زینب میری پیاری زینب
بولے علی یہ رو کر مہمان ہے لمحوں کا
زینب تمہارا بابا
بابا سے کرو باتیں نہ لوٹ کے آے گا
زینب تمہارا بابا
ہو گا قدم قدم پر مجمعہء عام بیٹی
کربوبلا سے کوفہ کوفہ سے شام بیٹی
آے گا حوصلہ واں کرنے بلند تیرا
زینب تمہارا بابا
بولے علی یہ رو کر۔۔۔
اس واسطے ہی میں نے بلوایا تم کو کوفہ
ہاتھوں سے تم سجاؤ خود باپ کا جنازہ
لگنی تھی ضرب میرے پہلے ہی جانتا تھا
زینب تمہارا بابا
بولے علی یہ رو کر۔۔۔
مجھے دیکھنا جو چاہو بھای کو دیکھ لینا
ہر ایک اپنی مشکل عباس کو بتانا
عباس کی صورت میں موجود ہی رہے گا
زینب تمہارا بابا
بولے علی یہ رو کر۔۔۔
شام غریباں میں تم پہرے پہ کھڑی ہو گی
نہ بیٹا ہو گا نہ ساتھ کوئی بھائی
مقتل سے تم سے ملنے پھر آے گا دوبارہ
زینب تمہارا بابا
بولے علی یہ رو کر۔۔۔
اک بار آ کے سینے لگ جاؤ آؤ بیٹی
ممکن ہے ایسا موقع تم پھر نہ پاؤ بیٹی
شاید کے یہ تقاضا کر پاے نہ دوبارہ
زینب تمہارا بابا
بولے علی یہ رو کر۔۔۔
جس وقت گھر سے نکلے میرا جنازہ زینب
تم ہو شبیہ زہرا باہر نہ آنا زینب
دیکھے جو کوئی تم کو کیسے کرے گنوارا
زینب تمہارا بابا
بولے علی یہ رو کر۔۔۔
افروز شادماں یہ بیٹی سے بولے مولا
رخصت کی یہ گھڑی ہے میرا ہے تم سے وعدہ
ہر ایک قدم پہ بیٹی تیرے ساتھ ساتھ ہو گا
زینب تمہارا بابا
بولے علی یہ رو کر۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.