Zainab tera zakhmi
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Imam Ali (a.s) recited by Mir Hasan Mir
فجر انیسویں رمضاں کی تڑپاتی ہے
فاطمہ زہرا کی جس وقت صدا آتی ہے
آ دیکھ لے زینب تیرا زخمی بابا
گھر لوٹ کے آیا ہے
کاندھوں پہ اٹھائے یوں بیٹے ہیں لائے
لگتا ہے جنازہ ہے
آ دیکھ لے زینب تیرا زخمی بابا
گھر لوٹ کے آیا ہے
مشکل سے سفر یہ طے ہے کیا
جاری ہے لہو کا دریا
مسجد سے گھر ہر ایک قدم پر
بیٹوں نے سنبھالا ہے
آ دیکھ لے زینب۔۔۔
حالت ہی عجب ہے بابا کی
پہچاننا مشکل ہو گا
زہرا کی غریبی یاد آئے گی بی بی
تر خون میں چہرہ ہے
آ دیکھ لے زینب۔۔۔
جراح سے حجرے کے باہر
جب حال حسن نے پوچھا
وہ رو کے پکارے مشکل ہوا جینا
یہ زخمی ہی ایسا ہے
آ دیکھ لے زینب۔۔۔
اب شام غریباں میں تم کو
یہ چہرہ نظر آئے گا
اے ثانیء زہرا کچھ روز کا مہمان
اب آپ کا بابا ہے
آ دیکھ لے زینب۔۔۔
یہ شانہ ہلا کر کہتی ہے
عباس جری کی مادر
بی بی اٹھ جاؤ سر کو چھپاؤ
بابا نے بلایا ہے
آ دیکھ لے زینب۔۔۔
قدموں میں گر کے زینب کے
غازی کی بہن یہ بولی
بابا کو بچالو صدقے مجھے کر دو
حاضر یہ رقیہ ہے
آ دیکھ لے زینب۔۔۔
اک روز اکیلے آنا ہے
اس شہر میں تجھکو بی بی
کیا ہوگا نہ جانے شہزادی ابھی سے
بدلہ ہوا کوفہ ہے
آ دیکھ لے زینب۔۔۔
شبر کا جگر شبیر کا سر
عباس جری کا بازو
کٹتے دیکھو گی اے بابا کی پیاری
یہ زخم تو پہلا ہے
آ دیکھ لے زینب۔۔۔
یہ کہکے تکلم بیٹی سے
خاموش ہوئے تھے مولا
دربار کے در پر میں آؤں گا ملنے
زینب میرا وعدہ ہے
آ دیکھ لے زینب۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.