Zainab pa yateemi
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Imam Ali (a.s) recited by Hadi Ali Khan Muslim
زینب پہ یتیمی کی گھڑی آ گیء بابا
بن باپ کی کہلاتی ہے بیٹی تیری بابا
اماں نہیں نانا نہیں اور تم بھی سدھارے
کس موڑ پہ لے آی ہمیں زندگی بابا
زینب پہ یتیمی کی۔۔۔
کتنے ہی یتیموں کو دیا تم نے دلاسہ
اب ہم کو دلاسہ نہیں دیتا کوی بابا
زینب پہ یتیمی کی۔۔۔
اب کون ہمیں پیار سے پاس اپنے بٹھاے
یاد آتی ہے شفقت یہ ہمیں آپ کی بابا
زینب پہ یتیمی کی۔۔۔
ہر آن تیری یاد میں روتے ہیں برادر
زینب انہیں کس طرح سے سمجھاے گی بابا
زینب پہ یتیمی کی۔۔۔
زخمی ہوا سر آپ کا اللہ کے گھر میں
راس آپ کو آی نہ فضا کوفے کی بابا
زینب پہ یتیمی کی۔۔۔
ایک آپ کے دم سے میرے جینے کا مزہ تھا
اب مجھے زمانے نے خوشی چھین لی بابا
زینب پہ یتیمی کی۔۔۔
زینب یہی کہتی تھی رشید اشک بہا کر
اب ہو گیء ویران فضا کوفے کی بابا
زینب پہ یتیمی کی۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.