Zaban ke saath dil
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Imam Ali (a.s) recited by Nadeem Sarwar
علی کی بادشاہی ہے
علی اسم الہٰی ہے
ہر ایک میزان میں تولا
زباں کے ساتھ دل بولا
علی مولا علی مولا
لگے جب حیدری نعرہ
علی مولا علی مولا
جہاں میں گونج ہوتی ہے
علی مولا علی مولا
علی کی بادشاہی ہے۔۔۔
کبھی ناد علی پڑھ کر
کہو یا فاتح خیبر
تو مشکل ہو گی مشکل میں
علی کا نام ہی سن کر
علی کی بادشاہی ہے۔۔۔
نصیری نے خدا مانا
خدا نے لافتی جانا
خدا کو وہی سمجھے گا
علی کو جس نے پہچانا
علی کی بادشاہی ہے۔۔۔
علی سورج پلٹا دے
علی دریا کو ٹہرا دے
علی چاہے تو منکر پر
قضا کی آگ برسادے
علی کی بادشاہی ہے۔۔۔
علی عامل علی کامل
علی کشتی علی ساحل
اگر انصاف سے پوچھو
علی اسلام کا ہے دل
علی کی بادشاہی ہے۔۔۔
علی ہے مظہر یزداں
علی ہے بولتا قرآں
نبوت جسم کی صورت
علی اس جسم میں ہے جاں
علی کی بادشاہی ہے۔۔۔
سلونی کی صدا بن کر
کبھی ریحان اور سرور
کوئی آواز آتی ہے
جو چاہو پوچھ لو آ کر
علی کی بادشاہی ہے۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.