Yun ro rahe hai
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Imam Ali (a.s) recited by Mir Hasan Mir
یوں رو رہے ہیں دیکھ کے زینب کو مرتضی
شاید خیال آیا ہو بازار شام کا
زینب کے تھے یہ بین مدینے چلو حسین
کوفہ ہمارے رہنے کے قابل نہیں رہا
یوں رو رہے ہیں دیکھ کے۔۔۔
سجاد بین کرتے ہیں دادا ہیں خوش نصیب
بیٹوں نے مل کے باپ کو غسل و کفن دیا
یوں رو رہے ہیں دیکھ کے۔۔۔
پہلا یہ امتحان ہے غازی کے صبر کا
عباس چپ ہے سامنے قاتل ہے باپ کا
یوں رو رہے ہیں دیکھ کے۔۔۔
زینب نہ رو ابھی مجھے آ جائے گا سکوں
رومال لا کے باندھ دو سر پر بتول کا
یوں رو رہے ہیں دیکھ کے۔۔۔
اک بی بی چل رہی ہے جنازے کے ساتھ ساتھ
لگتا ہے قبر چھوڑ کے آئی ہیں فاطمہ
یوں رو رہے ہیں دیکھ کے۔۔۔
مولا کیوں خاک آپ نے ڈالی ہے زخم پہ
کیا یاد آگئی ہے مصلے پہ کربلا
یوں رو رہے ہیں دیکھ کے۔۔۔
دربار شام جاؤں گا زینب میں تیرے ساتھ
اکبر یہ کہہ کے ہو گئے خاموش مرتضی
یوں رو رہے ہیں دیکھ کے۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.