Ye kiska janaza
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Imam Ali (a.s) recited by Ali Yazdan
ایک حشر کا ہے منظر یہ کس کا جنازہ ہے
سادات ہے نوحہ گر یہ کس کا جنازہ ہے
رخ پیٹتے ہیں رو کر جبریل امیں اپنا
یہ کس کے جنازے پر پڑھتے ہیں نبی نوحہ
زہرا بھی ہے ننگے سر یہ کس کا جنازہ ہے
ایک حشر کا ہے منظر۔۔۔
مستور ہو یا بچے روتے ہے بلکتے
زینب کی فغاں سن کر کونین لرزتے ہیں
ہے لہو سرور یہ کس کا جنازہ ہے
ایک حشر کا ہے منظر۔۔۔
عباس کی حالت کا کس طرح بیاں ہوگا
کلثوم کا دل اب تو قابو میں نہیں آتا
سر پیٹتے ہیں شبر یہ کس کا جنازہ ہے
ایک حشر کا ہے منظر۔۔۔
اے کل کے مسیحا یوں چھوڑے نہ ہمیں تنہا
مرغابیاں پڑتی ہیں رو رو کے یہی نوحہ
پر درد ہیں یہ منظر یہ کس کا جنازہ ہے
ایک حشر کا ہے منظر۔۔۔
کہرام ہے کوفے میں بیوؤں کے نالے ہیں
ہونٹوں پہ یتیموں کے فریادوں کے چھالے ہیں
ہے سوگ بپا گھر گھر یہ کس کا جنازہ ہے
ایک حشر کا ہے منظر۔۔۔
یہ وقتِ قیامت ہے گہناے ہیں سب تارے
خورشید فلک اپنی تنویر سمیٹے ہیں
اور شک ہے مہہ انور یہ کس کا جنازہ ہے
ایک حشر کا ہے منظر۔۔۔
قرآن تڑپتا ہے تفسیر تڑپتی ہے
تنزیل ہے نوحہ گر تحریر تڑپتی ہے
جبریل بتا آ کر یہ کس کا جنازہ ہے
ایک حشر کا ہے منظر۔۔۔
کرتی ہے اذاں گریہ روتا ہے مصلہ بھی
محراب ا تلاطم میں مجروح ہے سجدہ بھی
برسات ہے خوں ممبر یہ کس کا جنازہ ہے
ایک حشر کا ہے منظر۔۔۔
اے دایم و یزداں اک محشر ہے سر کوفہ
ہر آنکھ میں ہیں آنسوں ہر لب پہ ہے یہ نوحہ
بے چین ہیں پیغمبر یہ کس کا جنازہ ہے
ایک حشر کا ہے منظر۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.