Ye janaza hai ali ka
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Imam Ali (a.s) recited by Nadeem Sarwar
یہ جنازہ ہے علی کا شاہ خیبر گیر کا
یہ جنازہ ہے علی کا
آج بابا مر گیا ہے شبر و شبیر کا
یہ جنازہ ہے علی کا
فاطمہ زہرا کی مرقد سے صدا آنے لگی
ہاےء صدا آنے لگی
یہ مصایب رہ گیا تھا کیا میری تقدیر کا
---یہ جنازہ ہے علی کا
یا رسول اللہ یہ جبریل نے رو کر کہا
ہاے یہ رو کر کہا
ایک حلقہ اور ٹوٹا نور کی زنجیر کا
---یہ جنازہ ہے علی کا
کیوں چلایء تیغ حیدر پر بن ملجم بتا
اے بن ملجم بتا
قتل قرآں کر دیا کاٹا گلا تفسیر کا
---یہ جنازہ ہے علی کا
غم علی کی بیٹیوں کے پھر سے تازہ ہوگےء
ہاے تازہ ہوگےء
غم ابھی بھولی کہاں تھی مادر دلگیر کا
---یہ جنازہ ہے علی کا
نزع میں جانے علی کو کیا خیال آتا رہا
ہاے خیال آتا رہا
منہ کبھی زینب کا دیکھا اور کبھی شبیر کا
---یہ جنازہ ہے علی کا
بیٹیوں کو دیکھتے ہیں اور روتے ہیں علی
ہاے روتے ہیں علی
ہاے وہ ظالم تصور شام کی تشہیر کا
---یہ جنازہ ہے علی کا
چھوٹے سے عباس بھی روتے ہیں سر کو پیٹ کر
ہاے سر کو پیٹ کر
بچپنا عباس کا اور زخم دل پر تیر کا
---یہ جنازہ ہے علی کا
باپ کی میت سے زینب کا لپٹنا بار بار
ہاے لپٹنا بار بار
دل ہلا دیتا تھا رونا شاہ کی ہمشیر کا
---یہ جنازہ ہے علی کا
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.