Yateemo ka sahara
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Imam Ali (a.s) recited by Shadman Raza
آج کوفے کے یتیموں کا سہارا نہ رہا
ہاے عباس علمدار کا بابا نہ رہا
آسماں رونے لگا غم کی ہوا ایسی چلی
شور مسجد سے اٹھا ہاے علی ہاے علی
سب کا ہمدرد تھا جو آج وہ مولا نہ رہا
ہاے عباس علمدار کا۔۔۔
آج کوفے کے یتیموں کا۔۔۔
کیسی مسجد میں نمازی پہ ستمگاری ہے
سر شکستہ ہے قیامت ہے لہو جاری ہے
بھر گیا خون مصلہ بھی مصلہ نہ رہا
ہاے عباس علمدار کا۔۔۔
آج کوفے کے یتیموں کا۔۔۔
صحر کے وقت بھی چھاے ہے اندھیرے کیسے
دیکھ کر سوے بقیہ یہ کہا زینب نے
دیکھو اماں میری دنیا میں اجالا نہ رہا
ہاے عباس علمدار کا۔۔۔
آج کوفے کے یتیموں کا۔۔۔
خون میں ڈوب گیا ہے جو علی کا چہرہ
ابنِ ملجم نے ستم ہے یہ خدا پر ڈھایا
جس سے ظاہر تھا خدا آج وہ چہرہ نہ رہا
ہاے عباس علمدار کا۔۔۔
آج کوفے کے یتیموں کا۔۔۔
منظر شام غریباں کی علامت بن کر
یہ صحر آی ہے زینب پہ قیامت بن کر
سر پہ چادر ہے مگر باپ کا سایہ نہ رہا
ہاے عباس علمدار کا۔۔۔
آج کوفے کے یتیموں کا۔۔۔
دل بھی اماں کی جدائی نے رلایا ہم کو
ہاے بابا نے دیا آ کے دلاسہ ہم کو
آج دینے کے لئے کوئی دلاسہ نہ رہا
ہاے عباس علمدار کا۔۔۔
آج کوفے کے یتیموں کا۔۔۔
باپ کے سر کو جو زانو پہ حسن نے رکھا
دیکھ کر بند نگاہوں کو تڑپ کر یہ کہا
ہاے بابا نہ رہے کوئی ہمارا نہ رہا
ہاے عباس علمدار کا۔۔۔
آج کوفے کے یتیموں کا۔۔۔
دل یہ پھٹ جائےگا زیشان میرا رو رو کر
شادماں غم یہ قیامت ہے علی والوں پر
کس طرح صبر کرے صبر کا یارا نہ رہا
ہاے عباس علمدار کا۔۔۔
آج کوفے کے یتیموں کا۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.