Yateem kehte hai log
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Imam Ali (a.s) recited by Farhan Razvi
پکاری زینب غریب رو رو
یتیم کہتے ہیں لوگ ہم کو
بتاؤ یا مرتظی کہاں ہو
یتیم کہتے ہیں لوگ ہم کو
نہ غم میں اتنا رلاؤ بابا
صدا تم اپنی سناؤ بابا
کہاں سدھارے ہو آؤ بابا
یتیم کہتے ہیں لوگ ہم کو
پکاری زینب غریب۔۔۔
پچھاڑیں کھاتے ہیں بھای شبر
حسین روتے ہیں سر پٹک کر
ملے نہ کس طرح خاک منہ پر
یتیم کہتے ہیں لوگ ہم کو
پکاری زینب غریب۔۔۔
ستم ہے یا بوتراب کیسا
ہوا ہے جینا عذاب کیسا
دیا ہے تم نے خطاب کیسا
یتیم کہتے ہیں لوگ ہم کو
پکاری زینب غریب۔۔۔
نکل کے تربت سے آؤ اماں
ہمیں گلے سے لگاؤ اماں
کہاں ہیں بابا بتاؤ اماں
یتیم کہتے ہیں لوگ ہم کو
پکاری زینب غریب۔۔۔
جہاں میں اب جی کے کیا کریں ہم
فلک کا کس سے گلہ کریں ہم
کہو کہاں تک سنا کریں ہم
یتیم کہتے ہیں لوگ ہم کو
پکاری زینب غریب۔۔۔
نہ ابنِ ملجم نے رحم کھایا
ستم کا تیغ تمہیں لگایا
اٹھا ہے جب سے تمہارا سایہ
یتیم کہتے ہیں لوگ ہم کو
پکاری زینب غریب۔۔۔
اجل نے نانا سے بھی چھڑایا
رہا نہ ماں باپ کا بھی سایہ
ہم آج کس سے کہیں خدایا
یتیم کہتے ہیں لوگ ہم کو
پکاری زینب غریب۔۔۔
کرے جو شوکت یتیم نالہ
ہلے نہ کس طرح عرش اعلیٰ
بیاں تھا زینب کا شاہ والا
یتیم کہتے ہیں لوگ ہم کو
پکاری زینب غریب۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.