Ya maula ali
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Imam Ali (a.s) recited by Mesum Abbas
یا مولا علی یا مولا علی
میری جان علی ایمان علی
یا مولا علی یا مولا علی
نبیوں نے پکارا مشکل میں
ہر درد کا ہے درمان علی
ہے میری جان علی
میری جان علی ایمان علی
یا مولا علی یا مولا علی
پتھر میں علم گاڑھا جس نے
جس کو ہے خدا کا شیر کہا
داماد نبی ہے مولا علی
جسے حیدر وصفدر لقب ملا
ہے دنیا میں یزید زیشان علی
یا مولا علی یا مولا علی
ہے میری جان علی
میری جان علی۔۔۔
ممبر پہ بلا کر احمد نے
من کنت و مولا جس کو کہا
جس کا بھی ہوں اب میں مولا
میرے بعد ہے اس کا علی مولا
جسے اللّٰہ سے تلوار ملی
یا مولا علی یا مولا علی
ہے میری جان علی
میری جان علی۔۔۔
سوچو تو زرا اے مسلمانوں
روضے میں اس پر وار کیا
جو شوہر فاطمہ زہرا تھا
اس کو مسجد میں قتل کیا
تھا احمد کا دل و جان علی
یا مولا علی یا مولا علی
ہے میری جان علی
میری جان علی۔۔۔
مہمان بلا کر کوفے میں
امام حسن کو زہر دیا
جو گود نبی میں کھیلا تھا
اس کو مسجد میں ذبح کیا
ہاے روتی رہی زہرا کی کلی
یا مولا علی یا مولا علی
ہے میری جان علی
میری جان علی۔۔۔
اک اجڑا قافلہ پیاسوں کا
جب لے کر زینب شام گیء
میں پاک علی کی بیٹی ہوں
رو رو کر زینب کہتی رہی
اب کوی نہیں ہے چارہ گر
یا مولا علی یا مولا علی
ہے میری جان علی
میری جان علی۔۔۔
محبوب نے لکھا ہے نوحہ
رو رو کے سناتا ہے میثم
زینب یہ دعائیں کرتی ہے
گھر گھر شبیر کا ہو ماتم
ہر شخص پکارے گا اک دن
یا مولا علی یا مولا علی
ہے میری جان علی
میری جان علی۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.