Ya ali o ya ali
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Imam Ali (a.s) recited by Shadman Raza
نوحہ گر زمین ہے مسند رو رہا ہے آسماں
مسند عزا بچھی ہوی ہے بر سرِ جناں
داستان پنجتن پہ رو رہے ہیں دو جہاں
کانپتی ہے یہ صداییں سن کے قبر مصطفیٰ
یا علی و یا علی و یا علی مرتضیٰ
آسماں سے دے رہا ہے اک منادی یہ صدا
یا علی و یا علی و یا علی مرتضیٰ
بعد پیمبر وہ ظلم ہوا
آل نبی کا کوی نہ رہا
رسی سے حیدر کا باندھا گلا
بہلوے زہرا بھی توڑا گیا
روتی تھی بنت نبی یعنی ہمراز علی
ہاے یہ زمانہ ہم سے کتنی جلدی پھر گیا
یا علی و یا علی و یا علی مرتضیٰ۔۔۔
باندھ کے حیدر کو رسیوں سے
گلیوں میں ظالم جب لیکے چلے
نالہ و شیون زہرا نے کیا
بازو پہ شمشیر کے کند پڑے
فاطمہ پر یہ جفا وہ بھی پیش مرتظی
اس شکستہ پہلو بی بی پر ستم کی انتہا
یا علی و یا علی و یا علی مرتضیٰ۔۔۔
دل میں لیےء غم زہرا مر گیء
خانۂ حیدر سونا کر گیء
فاطمہ پیش پیغمبر گیء
پہلو شکستہ ہی لے کر گیء
ہو گےء تنہا علی دیکھ لیجیئے یا نبی
درد دل بیاں کرے گا کس سے شاہ لافتی
یا علی و یا علی و یا علی مرتضیٰ۔۔۔
زینب و کلثوم حسنین سبھی
کرتے ہیں محسوس اماں کی کمی
کیسی مصیبت یہ آن پڑی
روتے ہیں تنہائیوں میں علی
صبر عیوبی کہاں صبر حیدری کہاں
قبر کا نشاں بھی با مسل ہے چھپا دیا
یا علی و یا علی و یا علی مرتضیٰ۔۔۔
سلسلہء ظلم پھر بھی نہ رکا
قتل علی کو مسجد میں کیا
خوں سے مصلہ رنگین ہوا
گھر میں خدا کے ہے حشر بپا
چل گیء تیغ جفا زخمی ہے شیر خدا
کون روٹیاں یتیم چوں کو کھلاے گا
یا علی و یا علی و یا علی مرتضیٰ۔۔۔
زہر دغا پھر شبر کو دیا
جس کے اثر سے دل ٹکڑے ہوا
داغ یتیمی قاسم کو ملا
تیروں سے لاشے کو چھلنی کیا
حسن سبز قبا بھی نہ دنیا میں رہا
جز حسین پنجتن میں اب کوی نہیں بچا
یا علی و یا علی و یا علی مرتضیٰ۔۔۔
دست ستم اور کچھ آگے بڑھا
سامنے آی پھر کربوبلا
شمر کا خنجر بیکس پہ چلا
بہنوں کے آگے سر شہ کا کٹا
چیختی تھی فاطمہ رحم کر بہر خدا
کر دیا ستمگروں نے پنجتن کا خاتمہ
یا علی و یا علی و یا علی مرتضیٰ۔۔۔
لاشوں پہ گھوڑے دوڑاے گےء
بی بیوں کے دل دہلاے گےء
ہاتھ رسن سے بندھواے گےء
پشتوں پہ درے برساے گےء
شب کی تاریکیوں میں جس کا تابوت اٹھا
اسکی بیٹیاں پھرای جا رہی ہے بے ردا
یا علی و یا علی و یا علی مرتضیٰ۔۔۔
نوحہ وہ نوشاد جو تو نے لکھا
شادماں یہ ہے زہرا کی عطا
قبر نبی اور شاہ لافتی
زیر کفن خود کرتے ہیں بکا
پیٹو سر أہل عزا فاطمہ دیں گی جزا
یہ وہ غم ہے اہلِ آسماں میں بھی ہے بپا
یا علی و یا علی و یا علی مرتضیٰ۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.