Ya ali maula
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Imam Ali (a.s) recited by Mir Arif Ali
یا علی مولا
سنا ہر ایک نے جبریل نے پکارا ہے
خدا کے گھر میں علی کو عدو نے مارا ہے
ہر ایک علی کا عزادار بے سہارا ہے
خدا کے گھر میں۔۔۔
سر علی پہ لگی زہر میں بجھی شمشیر
شقی نے دین کے رہبر کی کی نہ کچھ توقیر
یتیم ہوگئے عباس و شبر و شبیر
یتیم ہوگئ کلثوم زینب دلگیر
لہو سے سرخ ہوا کیسا یہ مصلہ ہے
خدا کے گھر میں۔۔۔
نجف کے سمت چلے جاےنگے علی اب تو
پلٹ کے آے نگے اب تو کبھی نہ کوفے کو
ستمگروں کی صدا آے گی کہ آگے بڑھو
نبی علی نہیں اب اہلبیت کو لوٹو
ہر ایک قلب نے مولا تمہیں پکارا ہے
خدا کے گھر میں۔۔۔
مدی کے در پہ جو پیشانیاں رگڑتے تھے
وہ اور اکڑینگے پہلے سے جو اکڑتے تھے
حسن سے بھی وہ لڑینگے جو تم سے لڑتے تھے
حسن سے جھگڑینگے جو تم سے بھی جھگڑتے تھے
ہے آگے طوفان بہت دور اب کنارہ ہے
خدا کے گھر میں۔۔۔
حسین کو بھی شقی گھیر کر لے آےنگے
وہ بھوکے پیاسوں پہ تیر ستم چلائیں گے
بڑے گی بانیء شر خیمے بھی جلاےنگے
حرم کو یا علی بے انتہا ستاےنگے
صدا اٹھے گی شہ کربلا کو مارا ہے
خدا کے گھر میں۔۔۔
نشان تیر ستم کا بنے گا اصغر بھی
کلیجہ دین پہ دے گا جوان اکبر بھی
نبی کے دیں پہ فدا ہوےنگے بہتر بھی
تو دیگی اپنی ردا مرتظی کی دختر بھی
علی رہے نہ جہاں میں تو یہ نظارہ ہے
خدا کے گھر میں۔۔۔
کٹا کے شانے ترای پہ سوے گا عباس
بجھای جا نہ سکے گی سکینہ بی بی کی پیاس
جو بی بیوں سے بندھے گی وہ ٹوٹ جاے گی آس
ستمگروں سے بچانے کو کوئی ہوگا نہ پاس
ستمگروں کا ستم کب انہیں گوارا ہے
خدا کے گھر میں۔۔۔
لہو کے اشکوں سے منہ دھو گیا علی مولا
جو جاگتا تھا بشر سو گیا علی مولا
تمہارے بعد غضب ہوگیا علی مولا
نہ جانے دین کہاں کھو گیا علی مولا
جو تم سے بغض تھا کربل میں آشکارا ہے
خدا کے گھر میں۔۔۔
پدر نہیں تو ملے ان کے دل کو کیسے چین
تڑپنا بیٹوں کا اور ہاے بیٹیوں کا بین
جنازہ ساقیء کوثر کا لے چلے حسنین
حسن کہو کہ چھٹے ہم سے شاہ بدر و حنین
ہر ایک چاہنے والے نے یہ پکارا ہے
خدا کے گھر میں۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.