Ya ali madad
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Imam Ali (a.s) recited by Irfan Haider
یا حیدر حیدر حیدر حیدر
حیدر علی مولا علی مولا حیدر
حیدر علی مولا علی مولا حیدر
علی ابن ابی طالب غالب علیٰ کُل غالب
آغا جانم آغا جانم آغا جانم یا علی
عشقِ علی رحمۃ اللہ بغض علی لعنت اللہ
مدہوش ہوں میں جامِ ولایت پی کر
بیٹھا ہوں درِ عشق پہ مثل قنبر
مت چھیڑو مجھے میں سگ حیدر ہوں موالی ہوں
عباس کے بابا کا میں عاشق ہوں جلالی ہوں
لوگ دیوانہ و مستانہ سمجھتے ہیں مجھے
اور میں حضرت بہلول کی دانائی ہوں
میرا قبلہ ہے نجف اور منزل ہے علی
جو دھڑکتا ہے میرے سینے میں وہ دل ہے علی
مجھ کو پہچان لے دُنیا میں علی والا ہوں
جوڑ کر ہاتھ میں کرتا ہوں سلام اور کہتا ہوں
یا علی مدد حیدر یا علی مدد حیدر
یہ سُنّتِ نبی ہے کہو یا علی مدد
یا علی مجھ کو تیرے عشقِ مقّدس کی قسم
تو نے ہر دور میں رکھا ہے ملنگوں کا بھرم
لعل شہباز قلندر بھی یہی کہتے ہیں
حیدر یم قلندرم مستم
با خدا آج بھی سہون سے یہ آتی ہے صدا
آسمانوں میں یہی کہتے ہوئے میں اُڑتا ہوں
یا علی مدد حیدر یا علی مدد حیدر
یہ سُنّتِ نبی ہے کہو یا علی مدد
اج لگتا ہے مجھے دار پہ آنا میرا
یا علی آپ کی نعلین ٹھکانہ میرا
جو بھی منکر ہے اُسے موت نظر آتا ہے
نعرۂ حیدرِ کرار لگانا میرا
مسکرا کر یہ سرِ دار کہا میثم نے
ورد یہ کرتے ہوئے میں بھی یہاں تک پہنچا ہوں
یا علی مدد حیدر یا علی مدد حیدر
یہ سُنّتِ نبی ہے کہو یا علی مدد
ساری دُنیا نے یہ الزام لگایا مجھ پر
میں نے اقرار کیا میں ہوں علی کا نوکر
دوست احباب حلالی بھی ہوں مولائی بھی
بیٹھ کر شام و سحر کرتے ہیں حیدر حیدر
بس وہی شخص مجھے اپنا نظر آتا ہے
جس کے پاکیزہ لبوں سے میں یہ جملہ سنتا ہوں
یا علی مدد حیدر یا علی مدد حیدر
یہ سُنّتِ نبی ہے کہو یا علی مدد
کاش دن ایسا بھی آئے کہ علی مجھ سے کہیں
آکے ممبر پہ میری جنگ سناؤ مجھ کو
کیسا لگتا ہوں میں جب مجھ پہ جلال آتا ہے
رن میں جب حضرتِ عمران کا لعل آتا ہے
اُن کے قدموں سے لپٹ کر یہ کہوں گا مولا
جنگ لڑنا کوئی سیکھے تو علی سے سیکھے
جس کے چہرے سے چھلکتے ہوں الہیٰ تیور
اور لہجے سے دہل جاتے ہوں لشکر کے جگر
تیغ ہاتھوں میں جو آجائے کہے جن و بشر
الاماں شیرِ خدا فاتح خیبر حیدر
تیرا جملہ میری سرکار نہیں روک سکا
آج تک کوئی تیرا وار نہیں روک سکا
علی ولی اللہ علی کرم اللہ
علی اسد اللہ علی وجہہ اللہ
علی عین اللہ علی جنب اللہ
علی باب اللہ علی عزت اللہ
شیرِ جری تو ہے نفس نبی تو ہے
خیبر میں اُتری جو نادِ علی تو ہے
جب بھی کوئی مشکل آئی تو مولاجی
میں نے کہا یا علی مدد
آگ سے تو نے ہی ابراہیم بچایا
اور حضرتِ یعقوب کو یوسف سے ملایا
تو سب کی مدد کرتا رہا جس نے پکاراہاں
یا علی مدد حیدر یا علی مدد حیدر
یہ سُنّتِ نبی ہے کہو یا علی مدد
اختر و عرفان عزا نادِ علی پر
خاص کرم ہے یہ تیرا ساقیٔ کوثر
آتے ہیں مجلس میں یہ جب برسرِ ممبر
ہوتا ہے سب کے لبوں پر علی حیدر حیدر
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.