Abbas sakina ko
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Shaam recited by Shadman Raza
ساحل کی طرف دیکھ کے کہتی تھی یہ زینب
عباس کہاں ہو میرے عباس کہاں ہو
زینب کی یہ فریاد ہے دامن میں چھپالو
عباس سکینہ کو طمانچوں سے بچالو
کہتی ہے سکینہ کے عجب حال ہے ہائے
کوزے لئے بیٹھی رہی عمو نہیں آئے
بابا بھی نہیں کون یہاں ہم کو بچائے
اک بار اسے دست بریدہ میں اٹھالو
عباس سکینہ کو۔۔۔
سینہ اسے بابا کا میسر نہیں کب سے
زنداں کی زمیں پر یہ اگر سوئے تو کیسے
عابد کی یہ زنجیر پہ سر رکھے ہوئے ہے
لے جاؤ اسے گود میں بچی کو سلا لو
عباس سکینہ کو۔۔۔
زنداں میں ذرا چین نہیں پاتی ہے بچی
دکھ حد سے گزرتا ہے تو چلاتی ہے بچی
جب شمر ہے بڑھتا تو لرز جاتی ہے بچی
امداد کرو بھائی یتیمہ کی دعا لو
عباس سکینہ کو۔۔۔
سر پر میرے چادر نہیں کچھ آس نہیں ہے
معلوم ہے زندہ میرا عباس نہیں ہے
کہتی ہے سکینہ کے مجھے پیاس نہیں ہے
میں کس سے مدد مانگوں سکینہ کو سنبھالو
عباس سکینہ کو۔۔۔
بیمار مدد اس کی کوئی کر نہیں سکتا
ڈر جاتی ہے یہ جب ہے کوئی اسکو جھڑکتا
کانوں سے لہو اس کے ابھی تک ہے ٹپکتا
کہتی ہے چچا جان مجھے پاس بلالو
عباس سکینہ کو۔۔۔
چلاتی ہے زنداں میں کدھر جائے سکینہ
ایسا نہ ہو تنہائی میں ڈر جائے سکینہ
بابا سے جدائی میں نہ مر جاۓ سکینہ
ساحل سے اٹھو قید سے اب اسکو چھڑا لو
عباس سکینہ کو۔۔۔
زندان میں زینب کی قمر ہے یہی فریاد
زندہ نہ سکینہ رہی اتنی ہوئی بیداد
تدفین ہو کیسے کہ ہے زنجیر میں سجاد
میت کو سکینہ کی کوئی بڑھ کے اٹھا لو
عباس سکینہ کو۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.