Ya ali
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Imam Ali (a.s) recited by Mir Arif Ali
علی کا عشق میرے خون کی طہارت ہے
علی کا عشق میرے نفس کی عبادت ہے
جانم علی علی دینم علی علی
قبلہ لاے علی روہم علی علی
یا علی یا علی یا علی یا علی
یا علی یا علی یا علی
میں تیرے عشق میں جیتا ہوں میرے مولا علی
یا علی یا علی یا علی یا علی
یا علی یا علی یا علی
عشق عاشق کو تباہی سے بچاتا بھی ہے
عشق حیدر کے غلاموں کا سہارا بھی ہے
عشق کا قیمتی انمول خزانہ بھی ہے
عشق اللّٰہ کے اوصاف کا چہرہ بھی ہے
جینے مرنے کا مزہ عشق میں تب آتا ہے
عشق جب پیکر عاشق میں سما جاتا ہے
یا علی یا علی یا علی۔۔۔
میں تیرے عشق میں۔۔۔
سارے انبیاء نے کہا ہے میرا سرکار علی
سارے ولیوں کے لئے تو ہے مددگار علی
اے میرے مرشد و آقا میرا سرکار علی
بن تیرے ہوگی میری زندگی دشوار علی
مجھکو نوکر تیری چوکھٹ کا بنا دے مولا
تیری نالین کا عرفان کرا دے مولا
یا علی یا علی یا علی۔۔۔
میں تیرے عشق میں۔۔۔
اشک آنکھوں سے بہاتا ہوں تیری یادوں میں
اپنے دامن کو بھگوتا ہوں تیری یادوں میں
رات دن روتا میں رہتا ہوں تیری یادوں میں
بس علی کہہ کے تڑپتا ہوں تیری یادوں میں
اے ولی ابنِ ولی مجھکو سہارا دے دے
اے مددگار نبی مجھکو سہارا دے دے
یا علی یا علی یا علی۔۔۔
میں تیرے عشق میں۔۔۔
اپنے روضے سے مجھے لاڈ صدا دے مولا
اپنا دیدار تو اک بار کرا دے مولا
میری سوی ہوی قسمت کو جگا دے مولا
ہوں میں بیتاب اذن زرا دے مولا
گر ذیارت نہ ہوی سانس ہی رک جاے گی
موت ہی مجھکو زیارت تیری کرواے گی
یا علی یا علی یا علی۔۔۔
میں تیرے عشق میں۔۔۔
میں نے سانسوں میں بسایا ہے تیرا نام علی
میری دھڑکن نے پکارا ہے تیرا نام علی
میری رگ رگ میں سمایا ہے تیرا نام علی
میرے ہونٹوں پہ تو رہتا ہے تیرا نام علی
تیرا در چھوڑ کے مولا میں کدھر جاؤں گا
میں اگر تجھ سے بچھڑ جاؤں تو مر جاؤں گا
یا علی یا علی یا علی۔۔۔
میں تیرے عشق میں۔۔۔
گھر میں خالق کے ہوے قتل علی واویلا
عرش پر رو کے تڑپتے ہیں نبی واویلا
رو کے زہرا نے کہا ہاے علی واویلا
ہے یہ کہرام محمد کے وصی واویلا
زخم کو دیکھتے جاتے ہیں حسن اور جری
آنکھ سے خون بہاتے ہیں حسین ابنِ علی
یا علی یا علی یا علی۔۔۔
میں تیرے عشق میں۔۔۔
سر کو پیٹو کہ ہوے جاتے ہیں مولا رخصت
مسجدوں نے بھی ہوے جاتے ہیں مولا رخصت
کہتا ہے کعبہ ہوتا ہےمیرا کعبہ رخصت
ہے فرشتوں کی صدا ہوتے ہیں آقا رخصت
اے عزادار علی قلب سے یہ غم کر لو
کل رہے یا نہ رہیں خون کا ماتم کر لو
یا علی یا علی یا علی۔۔۔
میں تیرے عشق میں۔۔۔
قتل ہوے شیر خدا ہاے علی علی علی
ہوتے ہیں ہم سے جدا ہاے علی علی علی
ظلم یہ کیسا ہے ہوا ہاے علی علی علی
تیغ لگی سر پہ تیرے ہاے علی علی علی
خون نمازی کا بہا ہاے علی علی علی
روتے ہیں مرقد میں نبی ہاے علی علی علی
زخمی ہیں زہرا کا جگر ہاے علی علی علی
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.