Utho baba mai zainab
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Imam Ali (a.s) recited by Kazmi Brothers
رہگیی تنہا بیٹیاں بابا ہائے کوفہ شہر میں
اُٹھو بابا میں زینب ہوں یہ بی بی کی صدا ہوگی
میرے مولا علی کو جس گھڑی آئ قضا ہوگی
اُٹھو بابا میں زینب ہوں۔۔۔
نہیں کیوں بولتے بابا بلاتی ہے تمہیں زینب
کہ سارے درد غربت کے سناتی ہے تمہیں زینب
تمہا رے بعد سر پے اب یتیمی کی ردا ہوگی
اُٹھو بابا میں زینب ہوں۔۔۔
ابھی تو ماں کے صدمے سے نہ بچوں کو سکوں آیا
کہ تیری موت نے پھر سے ہمارے دل کو تڑپا یا
یوں لگتا ہے کہ اب ہم پے ستم کی انتہا ہوگی
اُٹھو بابا میں زینب ہوں۔۔۔
علی کی لاش پے کلثوم یہ رو رو کے فرمائے
کیا اُس بیٹی کا جینا ہے کہ جس کا باپ مر جائے
یہ سن کر بین دختر کا تڑپتی سیدہ ہوں گی
اُٹھو بابا میں زینب ہوں۔۔۔
بروزِ عید کلمہ گو بہت خوشیاں منائیں گے
تمہارے غم میں ہم بابا مگر آنسو بہائیں گے
بتاو عید کیا بابا یتیموں کی بھلا ہوگی
اُٹھو بابا میں زینب ہوں۔۔۔
ردا سر پے نہیں ہوگی شرابی ہمسفر ہوں گے
سناں کی نوک پے بابا تمہارے سب پسر ہوں گے
جہاں بھی جائے گی زینب وہاں پے کربلا ہوگی
اُٹھو بابا میں زینب ہوں۔۔۔
کبھی آلِ محمد کے نہیں غم کو بھُلا سکتے
ہے جب تک درد سینوں میں نہیں عیدیں منا سکتے
بروزِ عید بھی محسن ہمارے گھر عزا ہوگی
اُٹھو بابا میں زینب ہوں۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.