Utha koi janaza
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Imam Ali (a.s) recited by Sachay Bhai
اُٹھا کوئی جنازہ پھر سیدہ کے گھر سے
حسرت برس رہی ہے ایک ایک بام و در سے
یہ کس کو رو رہی ہے زینب تڑپ تڑپ کر
جنت میں سیدہ نے چادر گِرا دی سر سے
اُٹھا کوئی جنازہ۔۔۔
جس نے خُدا کے گھر کو بخشی تھی آ کہ زینت
وہ آج ہو ریا ہے رُخصت خُدا کے گھر سے
اُٹھا کوئی جنازہ۔۔۔
ہے بند آنکھ شاید آرام آ گیا ہے
مولا تڑپ رہے تھے اُنیس کی سحر سے
اُٹھا کوئی جنازہ۔۔۔
زینب کے بازوئوں کو شبیر چومتے ہیں
کیا جانیئے علی نے کیا کہہ دیا پسر سے
اُٹھا کوئی جنازہ۔۔۔
قاتل کو اپنے ٹھنڈا شربت پلانے والے
بے چین ہو رہا ہے خود زہر کے اثر سے
اُٹھا کوئی جنازہ۔۔۔
کُوفے کا ذرہ ذرہ روتا ہے خوں کے آنسو
محروم ہو رہے ہیں حسنین اب پِدر سے
اُٹھا کوئی جنازہ۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.