Uth gaya hai aaj
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Imam Ali (a.s) recited by Hyder Ali Qayam
ہو گیا جب خانۂ زہرا میں ایک محشر بپا
تھر تھرا اٹھی زمیں اور آسماں ہلنے لگا
آ رہی تھی یہ در و دیوار کوفہ سے صدا
اٹھ گیا ہے آج بابا زینب و کلثوم کا
اٹھ گےء مولا جہاں سے حشر کا ہنگام ہے
زندگی بے آسرا ہے ہر طرف کہرام ہے
ہے جہاں کا زرہ زرہ سوگ میں ڈوبا ہوا
اٹھ گیا ہے آج بابا۔۔۔
ہو گیا خاموش جب سے مالک کون و مکاں
چپ ہے محراب یقیں اور چپ ہے مینار اذاں
ہے دیار دین احمد پر اداسی کی فضا
اٹھ گیا ہے آج بابا۔۔۔
بیکس و مظلوم کا حاجت رواں کوی نہیں
اب کسے آواز دے مشکل کشا کوی نہیں
کون دے گا اب سہارا بے سہاروں کا بھلا
اٹھ گیا ہے آج بابا۔۔۔
گھر سے باہر آ نہ جائے بی بیاں روتا ہوے
کوئی سورج سے یہ کہدے روشنی روکے رہے
کر رہی ہے سر کھلے سیدانیاں آہ و بُکا
اٹھ گیا ہے آج بابا۔۔۔
سرخ ہے اکیسویں کا صبح کا چہرہ فرید
وارث کعبہ ہوا ہے خانۂ حق میں شہید
صبحِ محشر کا ساماں ہے ہر طرف چھایا ہوا
اٹھ گیا ہے آج بابا۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.