Udao khaak ab
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Imam Ali (a.s) recited by Mirza Sikander Ali
محبوں مشکل کشا کی رحلت
کا وقت نزدیک آ رہا ہے
اڑاؤ خاک اب سروں پہ اپنا
امام دنیا سے جا رہا ہے
پڑا ہے غش میں جہاں کا مولا
چراغ ہستی کی لو بھی کم ہے
امید بچنے کی کچھ نہیں ہے
شگاف سر کا بتا رہا ہے
---اڑاؤ خاک اب
عجب نہیں اب وفور غم سے
خلیل سر اپنا پیٹتے ہیں
کہ گھر میں خالق کے ابنِ ملجم
چراغ کعبہ بجھا رہا ہے
---اڑاؤ خاک اب
عجیب کیفیت الم ہے
یہ کیسا عالم ہے بے کسی کا
کہ آہ کلثوم پر فلک بھی
لہو کے آنسوں بہا رہا ہے
---اڑاؤ خاک اب
وہ مرگ اکبر وہ بے ردائی
وہ راہ کوفہ وہ قید خانہ
کوی یہ زینب کے دل سے پوچھے
نظر میں کیا کیا سما رہا ہے
---اڑاؤ خاک اب
حسن سے کوئی زرا یہ کہہ دے
ابھی کلیجے نہ تھامیے گا
ابھی وہ منظر ہے دور مولا
ابھی سے کیوں درد دل اٹھا ہے
---اڑاؤ خاک اب
کبھی یہ میدان کربلا سے
اٹھاے گا نوجواں کی میت
حسین کوفے میں آج اپنے
پدر کا لاشہ اٹھا رہا ہے
---اڑاؤ خاک اب
علی نے عباس کو جو دیکھا
تو آشک آنکھوں میں لاکے بولے
ابھی یہ منظر نظر سے گزرا
کہیں تو شانے کٹا رہا ہے
---اڑاؤ خاک اب
نہیں ہے تاب نظر کسی کو
مگر یہ محسوس ہورہا ہے
بتول آنسوں بہا رہی ہے
وقار نوحہ سنا رہا ہے
---اڑاؤ خاک اب
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.