Ubhalta hai samandar
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Imam Ali (a.s) recited by Others
اُبلتا ہے سمندر خون کا اللہ کے گھر سے
علی زخمی ہوئے ہیں آج شمشیرِ ستمگر سے
علی کی بیک علی پر زندگی آنسُو بہاتی ہے
صدا یہ اَل فراق آتی ہے ہر اک تارے بستر سے
اُبلتا ہے سمندر۔۔۔
پریشان سُرخ چہرا سرد ہے اور سُرخ ہیں آنکھیں
یتیمی کیا ہے پوچھو آج عباسِ دلاور سے
اُبلتا ہے سمندر۔۔۔
دلِ اسلام سے ہوک اُٹھتی ہے ایمان روتا ہے
مُسلّے پر جو بہتا ہے نمازی کا لہو سر سے
اُبلتا ہے سمندر۔۔۔
دلِ اُمُ البنین کو بیوگی کا غم اُٹھانا ہے
سہاگن زندگی خوںرو رہی ہے دیدئہ تر سے
اُبلتا ہے سمندر۔۔۔
تڑپ اے فطرتِ اسلام مولا جانے والے ہیں
پیامِ اِرجعی آنے کو ہے اللہ کے گھر سے
اُبلتا ہے سمندر۔۔۔
سُنی ہی جس کے کانوں سے حدیثِ راس کراسی
وہ پوچھے غم علی کی موت کا قبرِ پیعمبر سے
اُبلتا ہے سمندر۔۔۔
جنازہ کُلِ ایمان کا علی فطرت جب اُٹھے گا
نہ جانے حال کیا زینب کا ہو گا غم کے خنجر سے
اُبلتا ہے سمندر۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.