Tooti hai kya qayamat
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Imam Ali (a.s) recited by Ali Yazdan
ہاے اولاد مرتظی پر ٹوٹی ہے کیا قیامت
بچہ تڑپ رہے ہیں بابا کا دیکھ کر سر
جبریل یہ تڑپ کر آواز دے رہے ہیں
مارا گیا ہے لوگوں سجدے میں شیر داور
ہاے اولاد مرتظی پر۔۔۔
سر سے لہو مسلسل بہتا ہی جا رہا ہے
کیسے سنبھالے شبر بابا کا جسم لاغر
ہاے اولاد مرتظی پر۔۔۔
اتنا بتاے مجھکو بابا پہ کیا ہے گزری
رو رو کے پوچھتی ہے بھای سے بنت حیدر
ہاے اولاد مرتظی پر۔۔۔
تر خون سے جبیں ہے دیکھا جو باوفا نے
چودہ برس کا غازی رویا بلک بلک کر
ہاے اولاد مرتظی پر۔۔۔
حیدر کی چشم تر میں کوفے کا اک سماں ہے
مجمے میں ہو گی زینب اک دن یہی کھلے سر
ہاے اولاد مرتظی پر۔۔۔
مظلوم کی حمیت ہر گز نہ ترک کرنا
دنیا سے جاتے جاتے یہ کہہ رہے ہیں حیدر
ہاے اولاد مرتظی پر۔۔۔
پھر سے یتیم ہم کو نہ کیجیو خدایا
کوفے کے سب یتیموں کی ہے دعا یہ لب پر
ہاے اولاد مرتظی پر۔۔۔
قدموں پہ رکھ کے سر کو زینب یہ کہہ رہی ہے
بچھڑے جو آپ بابا مر جاے گی یہ دختر
ہاے اولاد مرتظی پر۔۔۔
بابا کے بعد جینا دشوار ہے ہمارا
اک پل سکوں نہ ہو گا اب آل کو میسر
ہاے اولاد مرتظی پر۔۔۔
غش کھا رہی ہے زینب بچے تڑپ رہے ہیں
آل نبی میں دایم برپا ہے ایک محشر
ہاے اولاد مرتظی پر۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.