Tar khoon may
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Imam Ali (a.s) recited by Hasan Sadiq
تر خون میں ہوئی حیدر کی جبیں
یوں روتے ہیں جبریلِ امیں
یا علی یا علی
یہ تیغ چلی کس کے سر پر
زخمی ہوئے سجدے میں حیدر
کیوں ہلنے لگا ہے عرشِ بریں
تر خون میں۔۔۔
کرتی ہیں اذانیں واویلا
مسجد کا صحن ہے فرشِ اعزا
حیدر کے لہو سے تر ہے زمیں
تر خون میں۔۔۔
کیوں روزے دار پہ ظلم کیا
تُو نے بنِ ملجم یہ تو بتا
شک ہو گئی کیوں مولا کی جبیں
تر خون میں۔۔۔
حسنین کے سر سے سایہ اُٹھا
مغموم ہوئی کعبے کی فضا
مرقد میں نبی کو چین نہیں
تر خون میں۔۔۔
وہ شاہِ ارب وہ شیرِ خُدا
وہ نفسِ نبی وہ دستِ خُدا
کیوں تیغ چلائی دشمنِ دیں
تر خون میں۔۔۔
زینب پہ یتیمی چھائی ہے
مسجد سے خبر یہ آئی ہے
لو قتل ہوا کعبے کا مکیں
تر خون میں۔۔۔
عباس تڑپ کر روتے ہیں
رُخصت میرے مولا ہوتے ہیں
گر جائے فلک پھٹ کر نہ کہیں
تر خون میں۔۔۔
ریحان بچھائو فرشِ اعزا
گھر گھر سے اُٹھے ماتم کی صدا
اس غم کی کسی کو تاب نہیں
تر خون میں۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.