Taboot e hyder
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Imam Ali (a.s) recited by Mir Rehan Abbas
یہ کیسا ہے شور گریاں ہے
کیسا ماتم ہے کیسا نوحہ
یہ کس کا تابوت اٹھ رہا ہے
جو لوگ آنسوں بہا رہے ہیں
کہا یہ اکیسویں نے رو کر
امام دنیا سے جا رہے ہیں
یہ کس کا تابوت اٹھ رہا ہے
جو لوگ آنسوں بہا رہے ہیں
اداس کوفے کی مسجدیں ہیں
ہر سر برہنہ ہر ایک جماعت
ہوائیں سر کو پٹک رہی ہیں
ستارے نوحہ سنا رہے ہیں
یہ کس کا تابوت۔۔۔
تمام بیواییں ہیں پریشاں
یتیم بچے ہے چاک دامن
خبر جو رکھتے ہیں بیکسوں کی
وہ آج کوفے سے جا رہے ہیں
یہ کس کا تابوت۔۔۔
ہے بیٹیوں کی عجب یہ حالت
پدر سے ہوتی ہے آج رخصت
حسن ہے خاموش سر جھکائے
حسین آنسوں بہا رہے ہیں
یہ کس کا تابوت۔۔۔
مصلہ خونِ علی میں تر ہے
خموش ممبر اداس گھر ہے
ہے روزہ داروں پہ اک قیامت
لہو کے آنسوں بہا رہے ہیں
یہ کس کا تابوت۔۔۔
ہے قبر زہرا پہ اک اداسی
نبی کا روضہ لرز رہا ہے
لگی ہے سر پر علی کے ضربت
تمام خوں میں نہا رہے ہیں
یہ کس کا تابوت۔۔۔
نمازیوں میں ہے بیقراری
اٹھا سروں سے علی کا سایہ
ہے تیس پاروں میں شور گریہ
صحیفیں نوحہ سنا رہے ہے
یہ کس کا تابوت۔۔۔
تمام پیغمبران بر حق
علی کے رونے کو آے کوفہ
علی کا تابوت اٹھا رہا ہے
تمام کاندھا لگا رہے ہیں
یہ کس کا تابوت۔۔۔
رضا ہے شہر خموش جنت
اتر رہی ہے علی کی میت
حسن تو تلقین پڑھ رہے ہیں
حسین شانہ ہلا رہے ہیں
یہ کس کا تابوت۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.