Shere khuda ne
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Imam Ali (a.s) recited by Ali Rizvi Sachay
شیرِ خدا نے سجدے میں تلوار کھائی ہے
امت یتیم ہوگئی یا رب دہائی ہے
جب سے سنی ہے نالہِ جبرئیل کی صدا
بے چین گھر میں فاطمہ زہرہ کی جائی ہے
شیرِ خدا نے۔۔۔
لرزاں ہے آسمان زمیں کو ہے زلزلہ
افراطِ غم سے قبرِنبی تھرتھرائی ہے
شیرِ خدا نے۔۔۔
زخموں سے خون جاری ہے ہونٹوں سے ذکرِرب
پوشاک ساری خون میں سر کی نہائی ہے
شیرِ خدا نے۔۔۔
فریاد کر رہی ہیں جنازے پہ بیٹیاں
روحِ جنابِ فاطمہ رونے کو آئی ہے
شیرِ خدا نے۔۔۔
اسلام کی نگاہ میں اندھیر ہے جہاں
ظالم نے شمعِ قبرِ پیمبر بجھائی ہے
شیرِ خدا نے۔۔۔
فریاد کر رہے ہیں جنازے پہ مصطفی
بیٹوں نے اپنے باپ کی میت اُٹھائی ہے
شیرِ خدا نے۔۔۔
یاور چلو جنازے کو کاندھوں پہ لے چلیں
شیعوں نے ایک شبیحہِ جنازہ بنائی ہے
شیرِ خدا نے۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.