Sher e khuda ka
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Imam Ali (a.s) recited by Mukhtar Hussain Fatehpuri
گونج رہی ہے یہی آواز جبرییل
شیر خدا کا لوگوں تابوت اٹھا رہا ہے
کوفے میں چاروں جانب ماتم ہے اور عزا ہے
انیس ماہ رمضاں وقتِ سحر کا سجدہ
ابد خدا کا سر اور سجدۂ خدا ہے
شیر خدا کا لوگوں۔۔۔
سجدے میں شیر حق کا سر ہو گیا دو پارہ
جبرییل کی صدا ہے ہر اک رو رہا ہے
شیر خدا کا لوگوں۔۔۔
مولا حسن نے بڑھ کر بابا کو یوں سنبھالا
زانوے مجتبیٰ ہے اور فرق مرتظی ہے
شیر خدا کا لوگوں۔۔۔
شبیر کے گلے کے بوسے دیےء علی نے
چشمِ علی میں شاید اس وقت کربلا ہے
شیر خدا کا لوگوں۔۔۔
سانسیں رکی علی کی ہے شور انا للہ
رو کر علی کا کنبہ سب کو رلا رہا ہے
شیر خدا کا لوگوں۔۔۔
شیر خدا کی میت اب گھر سے اٹھ رہی ہے
سوے نجف جنازہ حیدر کا جا رہا ہے
شیر خدا کا لوگوں۔۔۔
عباس رو کے بولے اماں یتیم ہوں میں
بابا کا میرے سایہ اب سر سے اٹھ رہا ہے
شیر خدا کا لوگوں۔۔۔
حیدر کو ہاے ماجد تھی قبر تو میسر
شبیر کا تو لاشہ رن میں پڑا رہا ہے
شیر خدا کا لوگوں۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.