Shaheed hogaye maula
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Imam Ali (a.s) recited by Hadi Ali Khan Muslim
شہید ہوگئے مولا اجڑ گیا کوفہ
تڑپ کے کہتی تھی زینب یہ کیا ہوا بھیا
ہمارے بابا کے سر کو یہ کس نے زخمی کیا
ابھی ابھی تو گےء تھے خدا کے گھر بابا
یہ اک نمازی پہ مسجد میں کیسا ظلم ہوا
شہید ہوگئے مولا۔۔۔
در علی پہ ہے کوفے کے بیکسوں کا ہجوم
پچھاڑیں کھاتی ہے زینب ترپتی ہے کلثوم
جو گزری ہے دل عباس پر کسے معلوم
شفیق باپ کا سر پر نہیں رہا سایہ
شہید ہوگئے مولا۔۔۔
امیر تھا وہ غریبوں کا چاہنے والا
وہ جو یتیموں کا اور بیکسوں کا وارث تھا
اسی کو سجدے میں زخمی کیا ہے واویلا
سروں کو پیٹ کے حسنین کرتے ہیں گریہ
شہید ہوگئے مولا۔۔۔
اندھیری شب میں وہ دنیا کا مالک و مختار
غریبوں اور یتیموں کا مونس و غمخوار
اٹھاے پشت پہ خود روٹیوں کا اک انبار
یہ دیکھتا تھا نہ ہو شہر میں کوئی بھوکا
شہید ہوگئے مولا۔۔۔
فضائیں کرتی ہے ماتم عظیم یہ غم ہے
بہاییں اشک مسلسل علی کا ماتم ہے
زمین روتی ہے چشمِ فلک بھی پرنم ہے
سر شگافتہ تھامے تڑپتے ہیں مولا
شہید ہوگئے مولا۔۔۔
تڑپ کے مولا سے ام البنین نے یہ کہا
حوالے سب کو حسن کے کیا میرے آقا
حضور نے میرے عباس کو نہیں پوچھا
میں اپنے لال کو صدقے کروں کہ رد ہو بلا
شہید ہوگئے مولا۔۔۔
بٹھا کے پہلو میں عباس کو علی نے کہا
خدا سے مانگا تھا تجھکو براے کربوبلا
خیال رکھنا نبی زادیوں کے پردے کا
حوالے کرتا ہوں شبیر کے تجھے بیٹا
شہید ہوگئے مولا۔۔۔
جنازہ اٹھتا ہے بیت الشرف سے حیدر کا
حسین روتے ہیں عباس کو ہے سکتہ سا
لحد میں بنت پیمبر بھی کرتی ہیں گریہ
رشید دینا ہے بنت علی کو بھی پرسہ
شہید ہوگئے مولا۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.