Shaahe mardan
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Imam Ali (a.s) recited by Shadman Raza
یا علی مولا حیدر مولا
شاہ مرداں شیر یزداں قوت پروردگار
لافتی الا علی لا سیف علی ذوالفقار
کس طرح چلتی تھی رن میں تیغ شیر کردگار
اشقیاء میں ہر طرف سے الامان کی تھی پکار
کر چکا جب زیر مرحب کو شہ دلدل سوار
آ رہی تھی یہ صدا دیوار و دَر سے بار بار
شاہ مرداں شیر یزداں قوت پروردگار
لافتی الا علی لا۔۔۔
جس طرح کوئی خداے پاک سے بر تر نہیں
جس طرح کوئی رسول اللّہ کا ہمسر نہیں
ایک ہے دنیا میں حیدر دوسرا حیدر نہیں
مثل حیدر یہ کسی کی تیغ میں جوہر نہیں
اس طرف ساری عبادت ایک طرف حیدر کا وار
لافتی الا علی لا۔۔۔
یاد کر لو دور کیوں جاتے ہو کل کی بات ہے
جنگ کے میداں میں کام آیا وہ کس کی ذات ہے
محوِ حیرت متصل لشکر سے کاینات ہے
فتح و نصرت آج بھی نام علی کے ساتھ ہے
گونجتا ہے حیدری نعروں سے دشتِ کار زار
لافتی الا علی لا۔۔۔
کام آیا پھر وہی جب سخت آیا امتحاں
نام سے جس کے لرزتے ہیں زمین و آسماں
لاکھ جلتا ہوں علی کے کارناموں سے جہاں
سب سے افضل آج ہے دنیا میں حیدر کا نشاں
آج بھی سجتی ہے سینوں پر یہی ایک یادگار
لافتی الا علی لا۔۔۔
جز علی تھا کون حق کے واسطے سینہ سپر
کون اٹھتا تھا رسول اللّٰہ کی آواز پر
کس نے قرباں کر دیا راہ خدا میں اپنا گھر
اس حقیقت سے بھلا ہم کس طرح پھیرے نظر
ہے اسی آواز پر تکبیر کا دار و مدار
لافتی الا علی لا۔۔۔
کہتے تھے عون و محمد مادر غمخوار سے
اس طرح جنگ میں لڑیں گے لشکر کفار سے
سب ہمیں تشبیہ دیں گے جعفر طیار سے
بچ کے جا پاے گا کوئی کیا ہمارے وار سے
کھینچ دیں گے تیغ سے ہم بدر کے نقش و نگار
لافتی الا علی لا۔۔۔
کیا کوئی روکے گا ہم کو ماتم شبیر سے
باندھ دے کوئی ہمیں گر آہنی زنجیر سے
متصل ہو جاے گردن بھی اگر شمشیر سے
کیوں نہ ہو محشر عقیدت شاہ خیبر گیر سے
یا علی کہہ دیں گے تب رک جاے گی خنجر کی دھار
لافتی الا علی لا۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.