Salam ullah
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Imam Ali (a.s) recited by Nadeem Sarwar
یا علی یا علی یا علی
یا علی یا علی یا علی
سلام اللہ علا احباب کا یا علی
اسداللہ علی, ولی اللہ علی
اسداللہ علی, ولی اللہ علی
یا حیدر یا حیدر یا حیدر
جسکو اللہ رکھے دوست وہ انسان علی
وجہہ اللہ علی رب کی ہے پہچان علی
ہے لسان اللہ علی ناطق قرآن علی
اے میرے مرشد و آقا میرے ایمان علی
برزخ و قبر میں محشر میں نگہبان علی
دور قدموں سے نہ رکھنا مجھے اک آن علی
تجھ سے جڑ جاؤں گا مولا تو سنور جاؤں گا
میں تیرے عشق میں ڈوبا تو ابھر جاؤں گا
---سلام اللہ علا احباب کا یا علی
---اسداللہ علی, ولی اللہ علی
---یا حیدر یا حیدر یا حیدر
میرے سرکار حسین ابن علی کے بابا
سرخ پرچم کے نگہدار جری کے بابا
گیارہ معصوموں کے سردار سبھی کے بابا
قتل محسن کے عزادار کلی کے بابا
بی بی کلثوم کے زینب کے مثالی بابا
قایم آل محمد کے جلالی بابا
---سلام اللہ علا احباب کا یا علی
---اسداللہ علی, ولی اللہ علی
---یا حیدر یا حیدر یا حیدر
دشمن حیدر کرار خدا کا دشمن
دشمن رب کا نبی سے نہیں کوئی بندھن
ابن مرجاں ہو یا ملجم ہو یا شمر جوشن
عرش اور فرش پہ دوزخ کا یہی ہے ایندھن
لب قرآن سے ان لوگوں پہ لعنت اتری
انکی نسلوں میں علی سے نہ محبت اتری
لعنت اللہ علا ادایکا یا علی
---اسداللہ علی, ولی اللہ علی
---یا حیدر یا حیدر یا حیدر
عالم عشق میں یکتا ہے محبان علی
بوزر و قمبر و سلمان گدایان علی
دوست داران خدا سارے رفیقان علی
حد تو یہ ہے کہ خدا خد ہے ثنا خوان علی
لال و جبریل نظر آتے ہیں دربان علی
شاہیاں بانٹتے پھرتے ہیں فقیران علی
---سلام اللہ علا احباب کا یا علی
---اسداللہ علی, ولی اللہ علی
---یا حیدر یا حیدر یا حیدر
چار غم ایسے ہیں جن پر ہے علی کا گریہ
پہلا غم حضرت ہمزہ کا کلیجہ چھدنا
دوسرا غم ابوطالب کا جدا ہوجانا
تیسرا غم تھا بڑا رحلت محبوب خدا
چوتھا غم تھا غم زہرا جو لحد تک پہنچا
دشمنی حیدر کرار کی روکے نہ رکی
بدر کی آگ تھی جو کربوبلا تک پہنچی
لعنت اللہ علا ادایکا یا علی
---اسداللہ علی, ولی اللہ علی
---یا حیدر یا حیدر یا حیدر
کربلا کیا ہے چراغ سر ایوان علی
کربلا کیا ہے بجز سایۂ دامان علی
کربلا کیا ہے سجایا ہوا میدان علی
کربلا کیا ہے عزاخانہ ارمان علی
کربلا کیا ہے عزیزان علی کی محنت
کربلا ہوگیء احباب علی کی جنت
---سلام اللہ علا احباب کا یا علی
---اسداللہ علی, ولی اللہ علی
---یا حیدر یا حیدر یا حیدر
مقصد عشق علی سرور و ریحان تھا کیا
آی یہ مسجد کوفہ کی فضاؤں سے صدا
عشق کیا عشق تھا مابین خدا و بندہ
تحفہء موت جو مشہوق سے عاشق کو ملا
کامیابی کا یہ انداز نرالہ دیکھا
بڑھکے عاشق نے کہا فزت و بے ربل کعبہ
---سلام اللہ علا احباب کا یا علی
---اسداللہ علی, ولی اللہ علی
---یا حیدر یا حیدر یا حیدر
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.