Sajde mein taygh
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Imam Ali (a.s) recited by Hasan Abbas
سجدے میں تیغ کھا کے تڑپتے ہیں مرتظی
تر آنکھ اس عظیم مصیبت پہ ہوتی ہے
پھر سر پٹک کے کعبے کی دیوار روتی ہے
دامن لہو میں مسجد کوفہ بھگوتی ہے
پھر کاینات اشکوں کے موتی پروتی ہے
سجدے میں تیغ۔۔۔
مولا سر شگافتہ تھامے تڑپتے ہیں
اپنے لہو سے سجدے کی تاریخ لکھتے ہیں
حسنین سر پہ بابا کے رومال کستے ہیں
پھر بھی لہو کے خطرے مسلسل ٹپکتے ہیں
سجدے میں تیغ۔۔۔
مسجد میں پھر تو رونے کا ہر سمت غل اٹھا
مشکل کشاء نے حضرتِ شبیر سے یہ کہا
گھر جلد لے چلو مجھے اب دے کے آسرا
گھر سے کہیں نکل نہ پڑے بنت فاطمہ
سجدے میں تیغ۔۔۔
کہنے لگے یہ دختر زہرا سے مرتظی
تجھ پر مصیبتوں کا ہے اب تازہ سلسلہ
ٹکڑے جگر کے اگلے گا مظلوم مجتبٰی
بیٹی کٹے گا سجدے میں شبیر کا گلا
سجدے میں تیغ۔۔۔
زینب بنے گی دیں کی بقا کی تو آسرا
ہر گام پر دکھانا ہے میعار صبر کا
دربار عام میں تجھے جانا ہے بے ردا
زہرا کی بیٹی سنتی ہے روداد کربلا
سجدے میں تیغ۔۔۔
عباس کو بلا کے گلے سے لگا لیا
کہنے لگے نہ روے پدر تجھ پہ ہو فدا
تجھ پر بڑا بھروسہ ہے اے میرے دلربا
تو کربلا میں ہوگا محافظ حسین کا
سجدے میں تیغ۔۔۔
کوفے کے بیکسوں پہ تھا یہ غم بڑا شدید
بیت الشرف پہ آے لیےء آرزوے دید
ہر سمت پھر تو رونے کا اک غل اٹھا رشید
اللہ کے مہینے میں مولا ہوئے شہید
سجدے میں تیغ۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.