Sajde may tere sher
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Imam Ali (a.s) recited by Faazil Lakhnavi
سجدے میں تیرے شیر نے تلوار کھای ہے
حیدر جہاں سے اٹھتے ہیں غم کی خدائی ہے
یہ شور ہے فضا میں خدا کی دہائی ہے
اللّٰہ سے یہ کہتی تھی جنت میں فاطمہ
بچے میرے یتیم ہوے اے دہائی ہے
سجدے میں تیرے شیر نے۔۔۔
آتا نہیں ہے بیٹیوں کو موت کا یقیں
زینب پکارتی ہے کہ کیا نیند آی ہے
سجدے میں تیرے شیر نے۔۔۔
عباس کا تڑپنا نہ زینب سے پوچھیےء
کہتا ہے بچپنا یہی پہلی جدائی ہے
سجدے میں تیرے شیر نے۔۔۔
بولی حسن حسین سے زینب شکست شکست
سنتی ہوں میرے باپ نے تلوار کھای ہے
سجدے میں تیرے شیر نے۔۔۔
افسوس ابنِ ملجم ملعوں کی تیغ نے
کس تن کو ملال کی صورت دکھائی ہے
سجدے میں تیرے شیر نے۔۔۔
اکیسویں کو اٹھ گیا دنیا سے بادشاہ
میت حسن حسین نے کیونکر اٹھای ہے
سجدے میں تیرے شیر نے۔۔۔
جبریل نالہ زن ہیں محمد ہیں بیقرار
سب انبیاء نے خاک سروں پر اڑھای ہے
سجدے میں تیرے شیر نے۔۔۔
اے مومنوں تمہارا جو پہلا امام تھا
اسکو لعیں نے سجدے میں ضربت لگائی ہے
سجدے میں تیرے شیر نے۔۔۔
یوسف کا حال رحم کے قابل ہے المدد
مولاے دو جہاں دم مشکل کشائی ہے
سجدے میں تیرے شیر نے۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.