Safar jahan se
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Imam Ali (a.s) recited by Ameer Hasan Aamir
جگر کو تھام کے دونوں جہان روتے ہیں
رسول زادی کے بچے یتیم ہوتے ہیں
سفر جہان سے مولاے کاینات کا ہے
نبی کی آل پہ یہ وقت مشکلات کا ہے
لہو میں ڈوب کے ہم تو ہوے ہیں سرافراز
حسن تمام کراؤ نمازیوں کی نماز
خیال کتنا امامت کو واجبات کا ہے
سفر جہان سے مولا۔۔۔
قیامت اک بپا ہو رہی ہے مسجد میں
کہ مسجد علی رو رہی ہے مسجد میں
سہر تڑپتی ہے چہرہ نڈھال رات کا ہے
سفر جہان سے مولا۔۔۔
یہ کیسا ہاے ستمگر نے ظلم ڈھایا ہے
اسی کا مسجد کوفہ میں خوں بہایا ہے
قدم قدم پہ محافظ وہ دینیات کا ہے
سفر جہان سے مولا۔۔۔
یہ کہکے دیتے ہیں مولا پسر کے ہاتھ میں ہاتھ
نہ چھوڑنا کبھی عباس تم حسین کا ساتھ
یہ میرا لال اثاثہ نبی کی ذات کا ہے
سفر جہان سے مولا۔۔۔
فلک ہلاتی ہے زینب کے شور و شین کی دھوم
تڑپ رہی ہے جنازے پہ باپ کے کلثوم
گلہ نصیب سے بے آسرا حیات کا ہے
سفر جہان سے مولا۔۔۔
حسن حسین تڑپتے ہیں باپ کے غم میں
شریک حضرت عباس بھی ہے ماتم میں
ملال سب کو یتیمی کے حادثات کا ہے
سفر جہان سے مولا۔۔۔
نکل رہا ہے نبی کے وزیر کا تابوت
کہ اٹھ رہا ہے جنابِ امیر کا تابوت
علی سوگ میں کوفہ تصورات کا ہے
سفر جہان سے مولا۔۔۔
تڑپ رہے ہیں پیمبر بھی عامر و اختر
زمیں پہ چھائی ہوی ہے اداسیاں گھر گھر
یہ دن محافظ اسم کی وفات کا ہے
سفر جہان سے مولا۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.