Rozedaro qayamat ke
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Imam Ali (a.s) recited by Ali Safdar
ابنِ ملجم نے حیدر کو مارا
روضہ داروں قیامت کے دن ہیں
ہاے چھٹتا ہے اب تم سے مولا
---روضہ داروں قیامت کے
سونی قبر رسول خدا ہے
گھر میں زہرا کے ماتم بپا ہے
خاک اڑاتا ہے حیدر کا کنبہ
---روضہ داروں قیامت کے
آل احمد پہ آفت ہے آی
بے کسوں پر یتیمی ہے چھای
اٹھ گیا سر سے حیدر کا سایہ
---روضہ داروں قیامت کے
گھر میں خالق کے حیدر کو مارا
جانشین پیمبر کو مارا
ہاے سجدے میں حیدر کو مارا
---روضہ داروں قیامت کے
کیوں نہ روے یہ وہ غم نہیں ہے
شب یہ عاشور سے کم نہیں ہے
خلد میں بھی یہ ماتم ہے برپا
---روضہ داروں قیامت کے
دل ہلاتے ہیں زینب کے نالے
خاک اڑاتے ہیں سب کنبے والے
اٹھ رہا ہے علی کا جنازہ
---روضہ داروں قیامت کے
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.