Rozadaro qayamat ke
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Imam Ali (a.s) recited by Mesum Abbas
اے روزہ داروں آہ و بکا کے یہ روز ہیں
سادات پر نزولِ بلا کے یہ روز ہیں
سرتاج اوصیاء کی عزا کے یہ روز ہیں
تم سے وداعِ شیر خدا کے یہ روز ہیں
روزہ داروں قیامت کے دن ہیں
ابنِ ملجم نے حیدر کو مارا
روزہ داروں قیامت کے دن ہیں
ہم سے بچھڑا ہے مولا ہمارا
روزہ داروں قیامت کے دن ہیں
ابنِ ملجم نے حیدر کو۔۔۔
خاک بے وارثی ہے سروں پر
کالے پرچم لگے ہیں گھروں پر
ہم سے بچھڑا ہے مولا ہمارا
ابنِ ملجم نے حیدر کو۔۔۔
شب یہ انیسویں کیسی آی
خوں میں ڈوبا محمد کا بھای
رو رہا ہے سحر کا ستارہ
روزہ داروں قیامت کے دن ہیں
ابنِ ملجم نے حیدر کو۔۔۔
ابنِ ملجم ستم کیسا ڈھایا
قبر میں سیدہ کو رلایا
کیسے بچوں کا ہوگا گزارا
روزہ داروں قیامت کے دن ہیں
ابنِ ملجم نے حیدر کو۔۔۔
تیغ سر پہ علی کے لگی ہے
آج شمعِ امامت بجھی ہے
دل یتیموں کا ہے پارہ پارہ
روزہ داروں قیامت کے دن ہیں
ابنِ ملجم نے حیدر کو۔۔۔
ماں کے مرنے کا غم کم نہیں تھا
ایک کوہ الم اور ٹوٹا
سوگ میں گھر ہے زہرا کا سارا
روزہ داروں قیامت کے دن ہیں
ابنِ ملجم نے حیدر کو۔۔۔
گھر میں حیدر کے آہ و فغاں ہے
عید نزدیک غم کا سماں ہے
ایسا رمضاں نہ آے دوبارہ
روزہ داروں قیامت کے دن ہیں
ابنِ ملجم نے حیدر کو۔۔۔
ام کلثوم زینب سے بولیں
آج بابا نے آنکھیں نہ کھولی
میں نے شانہ ہلا کر پکارا
روزہ داروں قیامت کے دن ہیں
ابنِ ملجم نے حیدر کو۔۔۔
سینہ کوبی کو ریحان و میثم
کیوں نہ فرش عزا پہ چلے ہم
غم زدہ چار سوں ہے نظارہ
روزہ داروں قیامت کے دن ہیں
ابنِ ملجم نے حیدر کو۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.