Rozadaro khaak udao
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Imam Ali (a.s) recited by Mesum Abbas
اے روزہ داروں خاک اُڑاو
تابوُت اُٹھ رہا ہے جنابِ امیر کا
اس دن کوبھی عاشوُر بناو
تابوت اُٹھ رہا ہے۔۔۔
حسنین سے کرتی تھیں بُکا زینبِ کُبریٰ
تازہ ہے ابھی مادرِ دلگیر کا صدمہ
اب داغ یتیمی کا اُٹھاو
تابوت اُٹھ رہا ہے۔۔۔
اک سمت سے تابوت اُٹھائینگے فرشتے
اور محوِ بُکا دوسری جانب سے ہیں بیٹے
سلمان و ابوزر کو بُلاو
تابوت اُٹھ رہا ہے۔۔۔
یہ غم بنِ مُلجم نے دیا آلِ نبی کو
سجدے ميں کیا قتل میرے بابا علی کو
اے لوگو میرا درد بٹاو
تابوت اُٹھ رہا ہے۔۔۔
بابا نے دمِ رُخصتِ آخر یہ کہا تھا
عبّاس ہے ضامن میری زینب کی ردا کا
غازی کو یہ احساس دلاو
تابوت اُٹھ رہا ہے۔۔۔
تابوت میرا ناقے پہ کردینا رونہ
رُک جائے جہاں ناقہ وہیں قبر بنانا
ہے وقت وصیّت کو نبھاو
تابوت اُٹھ رہا ہے۔۔۔
اب کون بھلا سایۂ دیواربنے گا
بیواوں یتیموں کا مددگار بنے گا
کُوفے کے غریبوں کو بتاو
تابوت اُٹھ رہا ہے۔۔۔
اکیسویں رمضان قیامت کا تھا منظر
تھی زینبِ مُضطر کی صدا میثم و مظہر
اب کیسے جیوں کوئی بتا و
تابوت اُٹھ رہا ہے۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.