Roti hai ali zaadi
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Imam Ali (a.s) recited by Mukhtar Hussain Fatehpuri
روتی ہے علی زادی بابا کے جنازے پر
بند آنکھوں سے روتے ہیں ہر بین پر خود حیدر
ماں چھوڑ گیء پہلے اب چھوڑ چلے تم بھی
اب تک میں نہیں بھولی جلتا ہوا بابا در
روتی ہے علی زادی۔۔۔
یہ کوفے گلیوں میں حیدر کا جنازہ ہے
یہ محمل زینب ہے یہ شام کے رستے پر
روتی ہے علی زادی۔۔۔
حسنین کے رونے کی چھای ہے صدا ہر سوں
سب دیکھتے ہیں بابا رو رو کے تیرا بستر
روتی ہے علی زادی۔۔۔
ہر روز مصلے پر ڈھونڈوں گی تجھے بابا
دیکھوں گی بھلا کیسے اجڑا ہوا اپنا گھر
روتی ہے علی زادی۔۔۔
عاشور کے دن بابا پہچان سکے مجھکو
پھیلایا ہے بالوں کو یہ سوچ کے چہرے پر
روتی ہے علی زادی۔۔۔
کہرام ہوا برپا اس وقت جنازے پر
رخصت کی اجازت دی زینب نے جو خود آ کر
روتی ہے علی زادی۔۔۔
احساس یتیمی کا کہتا ہے مجھے بابا
ظالم سے بچا پاے بیٹی یہ تیری چادر
روتی ہے علی زادی۔۔۔
زاری یہی لگتی تھا تابوت ہے شانے پہ
مولا کی شہادت کا لکھتا تھا میں جب منظر
روتی ہے علی زادی۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.