Abbas aa ke dekho
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Shaam recited by Nasir Asghar Party
زینب کی یہ صدا تھی ظالم ستا رہے ہیں
عباس آ کے دیکھو ظالم ستا رہے ہیں
میری ردا سناں پر مجھکو دکھا رہے ہیں
عباس آ کے دیکھو
سادات کے سروں سے چھنتی تھی جب رداییں
آل نبی نے دی تھی اس دم تجھے صداییں
اب خاک کربلا سے سر کو چھپا رہے ہیں
عباس آ کے دیکھو
زینب کی یہ صدا تھی۔۔۔
نازوں سے جو پلی تھی بھیا تیری بھتیجی
اب ہے ستم کے ضد پر ہاے سکینہ میری
اسکو ستا رہے ہیں درے لگا رہے ہیں
عباس آ کے دیکھو
زینب کی یہ صدا تھی۔۔۔
خیموں میں آگ جس دم ظالم لگا رہے تھے
تجھکو مدد کی خاطر ہم سب بلا رہے تھے
سجاد کا بھی بستر اعدا جلا رہے ہیں
عباس آ کے دیکھو
زینب کی یہ صدا تھی۔۔۔
نہ محرموں میں زینب سر ننگے اب یہاں ہے
ضامن میری ردا کے نہ جانے تو کہاں ہے
بے پردگی پہ میری اعدا رلا رہے ہیں
عباس آ کے دیکھو
زینب کی یہ صدا تھی۔۔۔
سلمان ایک قیامت کربوبلا میں گزری
سن کر صداے زینب غازی کی لاش لرزی
میری ردا سناں پر مجھکو دکھا رہے ہیں
عباس آ کے دیکھو
زینب کی یہ صدا تھی۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.