Ro ro ke ali kyun
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Imam Ali (a.s) recited by Mir Hasan Mir
رو رو کے علی کیوں لیتے ہیں
زینب کا نام مصلے پر
کیا یاد علی کو آیا ہے
بازار شام مصلے پر
خوں جاری تھا زخمی سر سے
روتے تھے نمازی صف میں کھڑے
کس طرح حسن نے رو رو کر
کی فجر تمام مصلے پر
رو رو کے علی۔۔۔
کیا ماں کی طرح لینے تم کو
مسجد میں چلی آئے زینب
بابا کو جا کر دو فضہ
میرا پیغام مصلے پر
رو رو کے علی۔۔۔
زخمی پہلو جب یاد آیا
زخمی پیشانی بھول گیا
زہرا کی مصیبت پر رویا
مظلوم امام مصلے پر
رو رو کے علی۔۔۔
یہ پہلی فجر ہے زینب کی
سجدے میں سکوں ملتا ہی نہیں
دل ڈوبتا ہے آتا ہی نہیں
اک پل آرام مصلے پر
رو رو کے علی۔۔۔
دیوار کعبہ بیٹھ گئی
الحمد لہو میں ڈوب گئی
امت سے ملا ہے مولا کو
کیسا انعام مصلے پر
رو رو کے علی۔۔۔
اس غیرت دار کی غربت پر
روتی ہے علی کی غربت بھی
چالیس برس جو کہتا رہا
الشام الشام مصلے پر
رو رو کے علی۔۔۔
شبیر کی جانب سے اکبر
قاتل کو پلایا تھا شربت
جب یاد علی کو آیا تھا
اک تشنہ کام مصلے پر
رو رو کے علی۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.