Qatl hue shere khuda
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Imam Ali (a.s) recited by Mesum Abbas
کرتے تھے جبریل یہ نوحہ قتل ہوے شیر خدا
ہاے علی ہاے
رونے لگی مسجد کوفہ قتل ہوے شیر خدا
ہاے علی ہاے
خانۂ زہرا میں جب پہنچی یہ غم کی خبر
تیغ جفا چل گیء حیدر کرّار پر
خون میں ڈوبا ہے مصلیٰ قتل ہوے شیر خدا
ہاے علی ہاے
کرتے تھے جبریل یہ۔۔۔
کوفے کی گلیوں میں تھی اک قیامت بپا
بیوہ یتیموں میں یہ نالہ و شیون اٹھا
کون ہمیں دیگا سہارا قتل ہوے شیر خدا
ہاے علی ہاے
کرتے تھے جبریل یہ۔۔۔
باپ کو اس حال میں دیکھ کے روے پسر
زخمی پڑے ہیں علی سارا بدن خوں میں تر
کہکے یہی پھینکا عمامہ قتل ہوے شیر خدا
ہاے علی ہاے
کرتے تھے جبریل یہ۔۔۔
ایک چٹائی پہ پھر انکو لٹایا گیا
خانۂ زہرا میں جب مولا کو لایا گیا
کرتی تھی شہزادیاں نوحہ قتل ہوے شیر خدا
ہاے علی ہاے
کرتے تھے جبریل یہ۔۔۔
دیکھی جو جراح نے زخمی جبین علی
شبر و شبیر سے روکے وہ بولا یہی
کیسے کہوں آپ سے جملہ قتل ہوے شیر خدا
ہاے علی ہاے
کرتے تھے جبریل یہ۔۔۔
داغ یتیمی ملا سید مظلوم کو
کون سمبھالے گا اب زینب و کلثوم کو
سب سے بڑا ہے یہی صدمہ قتل ہوے شیر خدا
ہاے علی ہاے
کرتے تھے جبریل یہ۔۔۔
روکے ہی انیسویں اور بیس کا دن کٹ گیا
آی جو اکیسویں کر گےء مولا قضاء
گونج رہا تھا یہی نوحہ قتل ہوے شیر خدا
ہاے علی ہاے
کرتے تھے جبریل یہ۔۔۔
روتی ہیں شہزادیاں کنبہ دل افگار ہے
حیدر کرّار کا آخری دیدار ہے
اب ہے تسلی نہ دلاسہ قتل ہوے شیر خدا
ہاے علی ہاے
کرتے تھے جبریل یہ۔۔۔
مظہر و میثم یونہی نوحے کا حق ہو ادا
لفظ پڑھے مرثیہ اور لبوں پر بکا
کہتے ہوے ایک ہی جملہ قتل ہوے شیر خدا
ہاے علی ہاے
کرتے تھے جبریل یہ۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.