Qatl hue murtaza
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Imam Ali (a.s) recited by Mir Rehan Abbas
ہوگیا ماتم بپا قتل ہوے مرتظی
کلثوم یہی کرتی تھی نوحہ
گھر فاطمہ زہرا کا لٹا
اے میرے اللّٰہ
جبریل کے لب پر ہے یہی بین ہے ماتم
اے لوگوں کرو حیدر کرار کا ماتم
مرقد میں بکا کرتی ہے معصومہ ء عالم
زینب یہ بکا کرتی ہیں لاچار ہوں بے ہم
سب بیبیاں غش کھاتے ہیں غم سے
فضہ کے لبوں پر یہ صدا
اے میرے اللّٰہ
---ہوگیا ماتم بپا
پہنچی یہ صدا عرش علا سے زمین پر
شبیر سے شبر نے کہا ہاے برادر
تازہ ہے کلیجے میں ابھی فرقت مادر
لو باپ کا سایہ بھی اٹھا ہاے مقدر
آواز ہے یہ کربوبلا کا
دل روکے یہی کہنے لگا
اے میرے اللّٰہ
---ہوگیا ماتم بپا
دیتے ہیں صدا مسجد کوفہ میں نمازی
لو ہم سے جدا ہوتا ہے کونین کا غازی
زخمی ہوی سجدے میں جبیں شیر خدا کی
کعبہ بھی بکا کرتا تھا محراب اذاں بھی
ہر ایک نمازی کی بکا ہے
یہ کوہ الم ہم پہ گرا
اے میرے اللّٰہ
---ہوگیا ماتم بپا
دل تھام کے کرتی ہے بکا زینب مضطر
یہ تیغ جفا کس نے چلای ہے پدر پر
حسنین سے کہتی ہے خبر لاؤ تو جاکر
لوگوں کی سن کے تڑپتی ہے یہ خواہر
یہ نالہ و شیون کی صدا ہے
ہوتی ہے میرے دل پہ جفا
اے میرے اللّٰہ
---ہوگیا ماتم بپا
القصہ جونہی لال پسر زخمی پدر کو
سرور نے کہا زینب و کلثوم سے آؤ
تر خون میں بابا کی جبیں ہوتی ہے دیکھو
فریاد بہن کرنے لگی تھام کے دل کو
کیا داغ یتیمی میں سہونگی
یہ غم ہے قیامت سے بڑا
اے میرے اللّٰہ
---ہوگیا ماتم بپا
جراہ کو بلواوء یہ سرور کے سخن تھے
وہ آکے میرے بابا کے اس زخم کو دیکھے
تھی زہر میں ڈوبی ہوئی تلوار سنا ہے
یہ زہر کہیں داغ یتیمی نہ دکھا دے
جراہ نے جب زخم کو دیکھا
سر پیٹ کے کرتا تھا بکا
اے میرے اللّٰہ
---ہوگیا ماتم بپا
اکیسویں رمضان قیامت کی سحر تھی
کوفے میں صدا گونج اٹھی ہاے علی کی
غش کھانے لگی غم سے یداللہ کی بیٹی
بیٹوں نے جنازے کو اٹھا کر یہ بکا کی
اب کون رہا سر پہ ہمارے
بابا کا جنازہ بھی اٹھا
اے میرے اللّٰہ
---ہوگیا ماتم بپا
مظہر وہ مصائب تو رقم ہو نہیں سکتے
جو حیدر و صفدر کے مقاتل میں لکھا ہے
اک سمت سے تابوت اٹھاے تھے فرشتے
اک سمت سے بیٹوں نے اٹھایا تھا یہ کہکے
اس غم کا مداوا نہیں کوئی
جو آج یتیموں کو ملا
اے میرے اللّٰہ
---ہوگیا ماتم بپا
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.