Qatl ali hogaye
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Imam Ali (a.s) recited by Mesum Abbas
شب چاک گریباں سحر گریہ کناں ہے
مخلوق خدا مائل فریاد و فغاں ہے
مابین زمین آسمان محشر کا سماں ہے
انیسویں رمضان کا یہ حال بیان ہے
تاریخ یہ وہ ہے جو قیامت سے ہے کم
اے مومنوں سر پیٹو کرو گریہ و ماتم
انا للہ وانا الیہ رجعون
یا علی یا ایلیا یا علی یا ایلیا
قتل علی ہو گئے رمضان میں
درد ہے جبریل کے اعلان میں
مسجد کوفہ سے جب غم کی یہ آی خبر
بنت علی رو پڑی سینہ و سر پیٹ کر
کوفے میں اک شور تھا یا علی یا ایلیا
ہوگیا ماتم بپا یا علی یا ایلیا
کس نے یہ ڈھای جفا یا علی یا ایلیا
غم ہے بپا خانۂ یزدان میں
قتل علی ہو گئ۔۔۔
شبر و شبیر سے بہنوں نے روکر کہا
دیکھو تو جا کر زرا کیوں ہے یہ آہ و بکا
آتی ہے ہر سو صدا یا علی یا ایلیا
غم ہے یہ سب سے بڑا یا علی یا ایلیا
ہاے غضب ہو گیا یا علی یا ایلیا
حشر بپا ہے دل ویران میں
قتل علی ہو گئ۔۔۔
دوڑ کے مسجد گےء شبر و شبیر جب
باپ کو اس حال میں دیکھا کے ہاے غضب
بیٹوں نے رو کر کہا یا علی یا ایلیا
کیوں ہوے ہم سے خفا یا علی یا ایلیا
خوں جو بہا آپ کا یا علی یا ایلیا
دین محمد بھی ہے نقصان میں
قتل علی ہو گئ۔۔۔
باپ کو لے کر گےء گھر میں جو دونوں پسر
پیروں میں بیٹھی کوئی کوئی سمبھالے تھی سر
فضہ کی آی صدا یا علی یا ایلیا
جب سے یہ صدمہ ملا یا علی یا ایلیا
دل کا سکوں لٹ گیا یا علی یا ایلیا
سنگ ہے یا دل سینۂ انسان میں
قتل علی ہو گئ۔۔۔
کوفے کے بیوہ یتیم پڑھتے ہیں یہ مرثیہ
کوئی سہارا نہیں مولا تمہارے سوا
اب یہ مصیبت زدہ یا علی یا ایلیا
کیسے جیئیں گے بھلا یا علی یا ایلیا
آپ تھے غم کی دوا یا علی یا ایلیا
نوحہ ہے یہ شہر بیابان میں
نوحہ ہے کلثوم کا کس سے میں پوچھوں بھلا
کیوں بن ملجم نے کی بابا یہ تم پر جفا
جرم نہ کوئی خطا یا علی یا ایلیا
ظلم کی ہے انتہا یا علی یا ایلیا
کنبہ تڑپنے لگا یا علی یا ایلیا
خاک ہے بالوں میں گریبان میں
قتل علی ہو گئ۔۔۔
رحمتوں اور برکتوں والا مہینہ یہ تھا
جس میں میرے بابا کا خون بہایا گیا
رحمت محوِ بکا یا علی یا ایلیا
برکت محوِ بکا یا علی یا ایلیا
نیمت محوِ بکا یا علی یا ایلیا
بغض جو تھا قلب مسلمان میں
قتل علی ہو گئ۔۔۔
مظہر و میثم نے یہ کہکے اٹھایا قلم
عید سے پہلے ملا آل محمّد کو غم
بی بیوں کا مرثیہ یا علی یا ایلیا
آج سے ہے ابتداء یا علی یا ایلیا
امتحان کربلا یا علی یا ایلیا
نوحہ ہے مولا کے یتیمان میں
قتل علی ہو گئ۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.